اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کامیابی کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوئی۔ پاکستان کے بحری شعبے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوا جو سٹریٹجک مکالمے، علمی گفتگو اور تجارتی تعاون کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے وزارت بحری امور کے وژن اور عزم کا مظہر ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی نے اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا گرین شپ ریپئیر اینڈ ری سائیکلنگ یارڈ پورٹ قاسم پر تعمیر کیا جائے گا۔ پاکستان کی میری ٹائم سنچری (2047–2147) کے طویل مدتی وژن میں پانچ ستون ہیں جن میں تین نئے ڈیپ سی پورٹس کی تعمیر، قومی شپنگ فلیٹ کی توسیع، آرٹیفیشل انٹیلیجینس سے لیس میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکسز، سو فیصد گرین ڈیجیٹل پورٹس اور علاقائی میری ٹائم تعاون کی قیادت شامل ہیں۔اس سے قبل کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے شریک وفود، ماہرینِ بحری امور، محققین اور نمائش میں شریک اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میری ٹائم

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ