ڈیگار قتل کیس: سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ڈیگار میں مرد و خاتون کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں گرفتار سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس اقبال کاسی کی عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
ملزم کی جانب سے عدالت میں اکرم شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیگار میں مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے سردار شیرباز ساتکزئی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان ہائیکورٹ ڈیگار قتل کیس: شیرباز ساتکزئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان ہائیکورٹ ڈیگار قتل کیس شیرباز ساتکزئی شیرباز ساتکزئی
پڑھیں:
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت، قرارداد منظور
قرارداد میں فلسطینی صدر یا دیگر اعلیٰ نمائندوں کو جنرل اسمبلی کے مباحثے، اعلیٰ سطح کی کانفرنسوں اور دیگر متعلقہ اجلاس میں پیشگی ریکارڈ شدہ بیانات جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح فلسطینی حکام کی ممکنہ صورت میں ذاتی حیثیت میں شرکت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل اسمبلی نے اپنی 80ویں نشست کے دوران فلسطین کی شمولیت کے حوالے سے ایک اہم قرارداد منظور کر لی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت کی قرارداد کے حق میں 145 ووٹ، مخالفت میں 5 ووٹ آئے جبکہ 6 رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں فلسطین کی اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں بامعنی شرکت کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
قرارداد میں فلسطینی صدر یا دیگر اعلیٰ نمائندوں کو جنرل اسمبلی کے مباحثے، اعلیٰ سطح کی کانفرنسوں اور دیگر متعلقہ اجلاس میں پیشگی ریکارڈ شدہ بیانات جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح فلسطینی حکام کی ممکنہ صورت میں ذاتی حیثیت میں شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ یہ پیش رفت فلسطین کی بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور سفارتی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔