ٹنڈو جام:ڈاکٹر نے ڈاکٹر کو غلط انجکشن لگا لکر اندھا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250928-2-13
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر نے اپنے ہی ساتھی کی آنکھ ضائع کردی دانتوں کی ڈاکٹر نے سن کر نے والا انجکشن آنکھ میں لگا دیاایڈمنسٹریٹرنے واقعہ رپورٹ کر دی جب سرکاری ملازمین ذہنی طور پر پریشان ہونگے تو وہ اپنے فرائض صحیح کس طرح انجام دے سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر کے کلرک عرفان خانزادہ کے مطابق اس کے دانتوں میں درد تھا جس کی وجہ سے اس نے اسپتال میں موجود دانتوں کی ڈاکٹر شیرین حارث کے پاس علاج کے لیے گیا تو انھوں نے دانت دیکھنے کے بعد اس میں سن کرنے والا انجکشن لگا کر علاج کرنے کا کہا جس پر انھوں نے انجکشن لگانے کی اجازت دے دی اور وہ کرسی پر بیٹھ گئے تو ڈاکٹر شیری حارث نے انجکشن اچانک ان کے دانت کے بجائے آنکھ میں لگا دیا اور جس کی وجہ سے عرفان خانزادہ نے شور مچا دیا اور اس خطرناک غلطی کا احساس ہونے پر دانتوں کی ڈاکٹر اسپتال سے چلی اور اس کی آنکھ کی ساتھی ڈاکٹر نے پٹی کر کے گھر بھیج دیا زیادہ تکلیف ہونے پر اس کے گھر والے کراچی لے کر چلے گئے جہاں پر ڈاکٹر کے مطابق اس کی آنکھ ضائع ہو گئی ہے اس واقعہ کے متعلق رورل ہیلتھ سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر ظفر دھاریجو کے مطابق یہ واقعہ رونما ہوا ہے اور ڈاکٹر سے غلطی سے انجکشن دانت کی بجائے آنکھ میں لگ گیا ہے جس کی رپورٹ انھوں نے اعلیٰ حکام کو کردی جب کہ عرفان خانزادہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی آنکھ ہمیشہ کے لیے ضائع ہو گئی ہے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے اور اسے اس غلطی پر جس نے اس عمر بھر کے لیے معذور بنا دیا ہے حکومت معاوضہ ادا کرے واضع رہے ان دنوں سرکاری ملازمین کی پنشن اصلاحات کے خلاف ہڑتال چل رہی ہے اور ذہنی طور پر حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کوپریشان کیا ہوا ہے یہ واقعہ بھی اسی پریشانی کا نتیجہ ہے کہ ڈاکٹر یہ ہی بھول گئی کہ وہ آنکھوں کی ڈاکٹر ہے کہ دانتوں کی اور اس نے غلطی سے دانتوں کے بجائے آنکھ کا آپریشن شروع کردیا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دانتوں کی ڈاکٹر نے کی ڈاکٹر کے مطابق کی ا نکھ اور اس
پڑھیں:
میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون 2 روز کی بچی اغوا کرکے فرار
لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون دو دن کی نومولود بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے اسکا والد قاسم اور والدہ اسے میو ہسپتال لیکر آئے تھے۔ خاتون والدین کو چکمہ دیکر ان کی دو روز کی بیٹی اغوا کر کے فرار ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن سٹی ڈویژن احمد بلال اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے اغوا کار خاتون کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔