جامعہ کراچی نے قیمتی اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی نے کنیز فاطمہ گیٹ کے ساتھ والی اپنی قیمتی زمین قانونی جدوجہد کے بعد دوبارہ اپنے قبضے میں لے لی ہے، جہاں زمین پر عدالتی فیصلے کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کی تعمیر کا عمل جاری تھا، تاہم جامعہ کراچی کے بروقت اقدامات سے یہ منصوبہ روک دیا گیا۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انجمن کے صدر ڈاکٹر محسن علی نے کہا کہ شیخ الجامعہ نے نہایت دانش مندی اور بروقت اقدام کرتے ہوئے ایک معتبر قانونی فرم کی خدمات حاصل کیں، جس کے نتیجے میں عدالت کا فیصلہ منسوخ ہوا اور جامعہ کراچی کی زمین کو محفوظ بنا لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف جامعہ کراچی کے وقار میں اضافہ ہے، بلکہ ادارے کے مستقبل کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ صدر انجمن نے کہا کہ اس اقدام سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر جامعہ کی زمین یا اثاثے کسی خطرے سے دوچار ہوں تو بروقت اور مربوط کوششیں انہیں محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی نے
پڑھیں:
غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگےگا، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے اسرائیل کیخلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ ہم انکی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں، ہم اس پر متفق نہیں ہونگے اور ہم نے اپنے امریکی دوستوں کو بھی یہ بات صاف طور پر کہہ دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے اسرائیل کے مؤقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں ترکیہ کے فوجی دستوں کے شامل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل اس سلسلے میں امریکا پر بھی واضح کرچکا ہے کہ غزہ میں تعینات ہونے والے فوجی دستوں میں ترکیہ کی فوج کو بالکل قبول نہیں کیا جاسکتا۔ صحافیوں سے گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم آفس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔
گذشتہ ماہ ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار کا کہنا تھا کہ جو ممالک غزہ میں اپنی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں، انہیں کم از کم اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیئے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے اسرائیل کے خلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ ہم ان کی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں، ہم اس پر متفق نہیں ہوں گے اور ہم نے اپنے امریکی دوستوں کو بھی یہ بات صاف طور پر کہہ دی ہے۔