پنجگور؛ پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
سٹی 42 : پنجگور میں ایرانی پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لیویز حکام کےمطابق بس کراچی سے پنجگور آ رہی تھی، اسی دوران پیٹرول سے لدی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ لیویز حکام نےلاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
موٹروے ایم 4 کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک : موٹروے ایم 4 خانیوال کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
موٹروے ایم 4 خانیوال کے قریب کار اور مزدا میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان موٹروے نے بتایا کہ کار ڈرائیور کو اچانک نیند آنے سے حادثہ پیش آیا، تاہم موٹروے پولیس اور ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں کی۔ جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کردیا گیا ۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے