جہانیاں: گاڑی کی کنٹینر سے ٹکر، حادثے میں 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبہ پنجاب کے شہر جہانیاں میں سڑک کراس کرتے ہوئے گاڑی کنٹینر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ علاقہ قطب پور ٹول پلازہ کے نزدیک پیش آیا جہاں سڑک کراسنگ کے دوران گاڑی کنٹینر سے ٹکرا گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نوشکی، پولیس کی تلاشی کے دوران گرینیڈ حملہ، شہری شہید، 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
NOSHKI:بلوچستان کے ضلع نوشکی کے ڈبل روڈ پر پولیس کی جامع تلاشی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوشکی کے مصروف ڈبل روڈ پر پولیس کی ایک ٹیم معمولی چیکنگ کر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کی شدت سے دھماکا ہوگیا، جس کی زد میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی آگئے، زخمیوں کو فوری طور پر نوشکی کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی شناخت ہوگئی ہے لیکن جاں بحق شہری شناخت نہیں ہو سکی۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم دو پولیس اہلکاروں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی مگر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ دہشت گرد عناصر کی کارروائی کا نتیجہ ہے، جو امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ایس پی نوشکی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔