City 42:
2026-07-24@04:37:23 GMT

پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے اہم حکمنامہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

سٹی42: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پوش علاقوں میں بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ٹیم کو فوری طور پر ٹیکس وصولیوں کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ریجن بی آفتاب رحیم کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جن ٹیکس دہندگان پر 5 لاکھ روپے یا اس سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، ان سے ای ٹی اوز خود ملاقات کریں اور ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت دیں۔
1 لاکھ یا اس سے زیادہ کے ڈیفالٹرز سے انسپکٹرز ملاقات اور فون کال کے ذریعے رابطہ کریں۔ ہر زون میں پراپرٹی یونٹس کی ریکوری اسٹیٹس کی روزانہ بنیادوں پر چیکنگ کی جائے۔
اس کے علاوہ ڈیفالٹرز کو آگاہی دینے کے لیے میڈیا پر تشہیر اور موبائل میسیجز بھیجے جائیں۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل