سندھ بلڈنگ ،وسطی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات بلا روک ٹوک جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
پلاٹ نمبر ST4A6/20EBالمعروف سراج ہاؤس پر بینک کی تعمیر غیرقانونی قرار
ڈائریکٹر سید ضیاء کی خلاف ضابطہ تعمیرات منہدم کرنے کی علاقہ مکینوں کو یقین دہانی
ڈائریکٹر وسطی سید ضیاء کی ملی بھگت سے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ فیڈرل بی ایریا کے رہائشی پلاٹ نمبر ST4A6/20EB، جو "سراج ہاؤس” کے نام سے معروف ہے ، پر بغیر منظوری بینک کی تعمیر تیزی سے کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع مذکورہ پلاٹ پر ایک نامعلوم بینک نے بلڈنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیراتی کام شروع کر رکھا ہے ۔ مقامی رہائشیوں کی شکایات پر ایس بی سی اے کے اہلکاروں نے موقع کا معائنہ کیا تو تعمیراتی کام غیرقانونی پایا گیا۔ جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ہم نے ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سید ضیاء سے رابطہ کیا ہے انکا کہنا ہے کہ "فیڈرل بی ایریا ایک باقاعدہ رہائشی ایریا ہے ، یہاں کسی بھی قسم کی تجارتی تعمیر، خاص طور پر بینک جیسی عمارت کے لیے ماسٹر پلان اور بلڈنگ کوڈز کے مطابق اجازت لازمی ہے ۔ بغیر اجازت تعمیر ہونے والی یہ عمارت مکمل طور پر غیرقانونی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے متعلقہ بینک کی انتظامیہ کو ہٹانے کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور اگر قوانین کی خلاف ورزی جاری رہی تو عمارت کو نشان زدہ (ڈینجرس ڈیکلیئر) قرار دے کر اسے منہدم کردیاجائے گا۔ ہم ایسے تمام غیرقانونی تعمیراتی کاموں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں بینک بننے سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ، شور اور سیکیورٹی کے خدشات پیدا ہوں گے ۔ علاقہ مکینوں نے وزیر بلدیات سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی میں عمارتوں کی تعمیر کے قوانین کی نگرانی اور انفورسمنٹ کی ذمہ دار اتھارٹی ہے ۔مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ پلاٹ میں تعمیراتی کام بلا روک ٹوک جاری ہے ۔
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے جاری ہے جبکہ وزیر بلدیات نے بتایا کہ ٹاؤنز کو بھی اپنی سڑکوں کا سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جیسے ہی سروے مکمل ہوگا، اسکیمیں بنا کر وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء سید ناصر شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں حالیہ بارشوں سے کراچی کی اندرونی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے۔
انہوں نے کے ایم سی اور ٹاؤنز کو محکمہ بلدیات کی نگرانی میں اسکیمیں تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی بنایا جائے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہو اور سڑکیں خراب نہ ہوں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے جاری ہے جبکہ وزیر بلدیات نے بتایا کہ ٹاؤنز کو بھی اپنی سڑکوں کا سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جیسے ہی سروے مکمل ہوگا، اسکیمیں بنا کر وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت دی کہ شہر کراچی میں صفائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔