data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی پولیس نے شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق گاڑی کو روکے جانے پر سوار افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی کو ایک اہم شخصیت کی بتاتے ہوئے چیکنگ سے بچنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی پر غیر قانونی پولیس لائٹ بھی نصب کر رکھی تھی۔ تاہم، چیکنگ کے دوران گاڑی سے 18 پیکٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کی گئی، جس کا وزن مجموعی طور پر 11 کلو تھا۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کمشنر فیصل احمد عقیلی کے اعزاز میں گرین پاکستان فائونڈیشن کے تحت تقریب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250926-2-6
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) کمشنر فیصل احمد عقیلی کے اعزاز میں فراز گرین پاکستان فاؤنڈیشن کے سرفراز کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر کمشنر نے فراز گرین پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلعے میں شجر کاری کرنے کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ باہمی تعاون سے ڈویژن میرپورخاص میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنایا جائے ۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • شاہراہ فیصل پر پولیس لائٹ لگی گاڑی سے 11 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب کار سے 11 کلو چرس برآمد
  • کمشنر فیصل احمد عقیلی کے اعزاز میں گرین پاکستان فائونڈیشن کے تحت تقریب
  • اے ایس ایف کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، جوتوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد
  • امریکا میں 2 منشیات فروش بھارتی گرفتار
  • سرگودھا ،گدھے گاڑی والے اوورلوڈ سامان لے کر جارہے ہیں جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتا ہے
  • فیصل آباد کے رہائشی مطالبات کے حق میں مظاہرہ کررہے ہیں
  • دہلی، سوامی بابا پر جنسی ہراسانی کا الزام، جعلی سفارتی نمبر پلیٹ والی کار بھی برآمد
  • جامعات میں منشیات کیخلاف مہم چلائی جائے گی‘ مدنی رضا