Jasarat News:
2026-07-24@02:52:08 GMT

حیدرآباد:اے سیکشن پولیس کی کارروائی، 9مسروقہ کاریں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250926-8-11

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر پولیس کی موٹرسائیکل اور کار چوروںکیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں ،گزشتہ کارروائیوں کے دوران اے سیکشن نے شاندار کارروائی میں 9مسروقہ کاریں برآمد کرلیں، جبکہ ایس ایچ او نسیم نگر اور دیگر تھانوں نے مشترکہ طور پر متعدد کاریں اور موٹر بائیکس برآمد کیں۔اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد کے دفتر میں ایک تقریب کے دوران چوری شدہ 12 کاریں اور 14  موٹر بائیکس اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔ مالکان نے اپنی قیمتی سواری واپس ملنے پر ایس ایس پی حیدرآباد اور متعلقہ پولیس ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس کی یہ کوششیں عوامی اعتماد بحال کرنے میں معاون ہیں۔مزید برآمد شدہ گاڑیوں اور بائیکس کے بارے میں تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے حقیقی مالکان کی تصدیق کے بعد انہیں باقاعدہ طور پر حوالہ کیا جا سکے۔ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور فرار ملزمان و دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گوہر ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار