گرفتاری سے بچنے کیلئے نیتن یاہو طویل فضائی سفرکرنے پرمجبور
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)عالمی عدالتِ انصاف کو جنگی جرائم میں مطلوب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل فضائی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔
(جاری ہے)
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو امریکا کے شہر نیویارک پہنچنے کیلیے طویل فضائی راستہ اختیار کرنا پڑا۔
اسرائیلی وزیراعظم پر غزہ میں قحط کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے اور دیگر جنگی جرائم کے الزام میں عالم عدالت انصاف کو مطلوب ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے نے فرانس، اسپین، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ کی فضائی حدود سے گزرنا تھا، تاہم ان کے طیارے کے لیے بحیرہ روم سے آبنائے جبرالٹر کا فضائی راستہ اختیار کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شیخ وقاص کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
فائل فوٹوزاسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
اے ٹی سی کے جج نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ دونوں کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعتت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔