پاکستان پوری اُمت مسلمہ کیلیے باعث فخر ہے ،فاروق حیدر
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-8-6
مظفرآباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات اور اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان کی عالمی رہنمائوں باالخصوص اُمت مسلمہ کے قائدین کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نے وطن عزیز پاکستان کو نہ صرف عالم اسلام کے اندر سب سے مضبوط دفاعی قوت تسلیم کیا گیا بلکہ اس کے بعد امریکی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر ملاقات کیلیے مدعو کرنے اور عظیم ملک و عظیم رہنما کے طرز پر مخاطب کرنا ایک تاریخ ساز لمحہ تھا، آپریشن بنیان مرصوص میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دینے کے بعد پاکستان کی عالمی حیثیت اجاگر ہوئی ، ا س سے یہ بات ثابت ہوئی کہ دفاعی طورپر ناقابل تسخیر پاکستان نہ صرف ہمارا بلکہ پوری اُمت مسلمہ کیلیے باعث فخر و اہمیت ہے ، پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں اب مزید ممالک شامل ہونے کیلیے تیار ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صد رسے ملاقات کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیراعظم آفس نے جاری کردیا۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیا، یہ ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنے میں مدد فراہم کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں اور نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنمائوں کو مدعو کرنے کے اقدام کو بھی سراہا۔وزیرِاعظم نے امریکا اور پاکستان کے درمیان رواں سال طے پانے والے ٹیرف (محصولات)معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاک-امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جو دونوں ممالک کے لیے سودمند ہوں گے۔اس سلسلہ میں وزیرِاعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے علاقائی سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی، وزیراعظم نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی امریکی صدر کی طرف سے کی گئی عوامی توثیق پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیرِاعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔