جنرل اسمبلی سے خطاب، وزیراعظم نے جذباتی انداز اپنالیا، ڈائس پر مکّے برسادیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے جذباتی انداز میں ڈائس پر مکّے برسادیے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی۔ اس دوران جذباتی انداز میں ڈائس پر مکے برسائے، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرتے ہیں لیکن ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس نقصان کے ازالے کے لیے مزید قرض لیں۔ شہباز شریف نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ ”یہ کسی صورت انصاف نہیں ہے“۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کس طرح ایسے ممالک سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ قرضوں کا بوجھ بڑھائیں جب کہ موسمیاتی بحران پیدا کرنے میں ان کا کوئی کردار نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی 4 قراردادیں منظور کر لیں
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی 4 قراردادیں منظور کر لی ہیں۔
جنرل اسمبلی کی یہ مین کمیٹی تخفیفِ اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق امور سے نمٹتی ہے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر پاکستان کی 2 قراردادیں، علاقائی تخفیفِ اسلحہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی سطح پر اعتماد سازی کے اقدامات، منظور کیں۔
دیگر 2 قراردادوں میں غیر ایٹمی ممالک کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی سے بچانے کے لیے مؤثر بین الاقوامی انتظامات کی تشکیل، اور علاقائی و ذیلی علاقائی سطح پر روایتی اسلحے کے کنٹرول سے متعلق قراردادیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی شامی صدر احمد الشرع پر پابندیاں ختم کر دیں
پاکستان کئی دہائیوں سے اقوامِ متحدہ میں ایٹمی تخفیفِ اسلحہ، علاقائی تخفیف، روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول اور اعتماد سازی کے اقدامات جیسے اہم عالمی موضوعات پر قیادت کرتا آ رہا ہے۔
ان قراردادوں کی منظوری اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ عالمی برادری اب بھی منفی سلامتی کی یقین دہانیوں اور علاقائی سطح پر تخفیفِ اسلحہ و اسلحہ کنٹرول کے اقدامات کو اہمیت دیتی ہے۔
پاکستان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ، تخفیفِ اسلحہ کانفرنس، اقوامِ متحدہ تخفیفِ اسلحہ کمیشن اور جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز پر ان کوششوں کو جاری رکھے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ پاکستان قرارداد