تمام اسلامی ممالک کے مابین دفاعی تجارتی تعاون مضبوط دفاعی اتحاد وحدت وقت کی اشد ضرورت ہے ‘ مولانا سید عبدالخبیر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان/خطیب وامام باد شاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے تمام انبیا کرام کو اس لیے مبعوث فرمایا کہ مخلوق خدا کا تعلق اپنے خالق حقیقی کے ساتھ جوڑ یں، دعوت الی اللہ ہی تمام انبیا کرام و اولیا کرام کا مشن ہے اور پوری دنیا میں دین کو پھیلانے کا عظیم ذریعہ ہے، اللہ رب العالمین نے پوری مخلوق کو اپنی عبات کیلئے پیدا فرمایا، اور اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا،ہم مخلوق خدا کی خدمت کرکے اللہ تعالی کی رضا کو حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بادشاہی مسجد لاہور میں ماہ ربیع الثانی کے پہلے جمعتہ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان شدید سیلابی صورت حال سے دوچار ہے،مخیر حضرات دل کھول کر سیلاب متاثرین کی امداد کریں،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں،دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے۔(جاری ہے)
اللہ تعالی توبہ کرنے والوں اور معاف کرنے والوں اور مخلوق خدا کی خدمت کے کام کرنے والوں کو بہت پسند کرتا ہے۔مولانا سید محمدعبد الخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا۔ پاکستان کا تحفظ پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان سعودی عرب دفاعی تاریخی معاہدہ خطے میں امن و استحکام اور امت مسلمہ کی سلامتی و تحفظ کا ضامن ہے، پاک سعودی دفاعی معاہد ہ ہونے پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے مابین دفاعی تجارتی تعاون مضبوط دفاعی اتحاد و وحدت وقت کی اللہ ضرورت ہے،پوری امت مسلمہ اللہ تعالی کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔رجوع الی اللہ ہی تمام شکلات و مسائل کا حل ہے، ہم متحد ہو کر ہی دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں، تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر عالمی دہشت گرد اسرائیل کو سبق سکھائیں۔ اسرائیل ناپاک ریاست ہے جو صرف انسانیت کا قاتل ہے۔ اسرائیل کا وجود عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ اب وقت آگیا ہے عالمی اسلامی فوج بنائی جائے،تمام اسلامی ممالک کے عوام کی سیکورٹی کے انتظامات فیلڈ مارشل حافظ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کے سپرد کیے جائیں،افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے تمام ادارے ملک و قوم کیلئے باعث فخر ہیں،حالیہ سیلاب میں متاثرین سیلاب کی خدمات پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، اللہ تعالی وطن عزیز پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے اور دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔بعدا ز نماز جمعہ ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،استحکام پاکستان،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ اور مقبوضہ کشمیر وغزہ و فلسطین کی آزاد ی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تمام اسلامی ممالک اللہ تعالی
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کےلیے حکومت کو نمبر گیم پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا
27ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں حکومت کو نمبر گیم پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترمیم کے لیے 2 ووٹ کم ہوگئے، عرفان صدیقی علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی ووٹ نہیں ڈال سکتے۔
عرفان صدیقی اور چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے معاملہ پیچیدہ بنا دیا، حکمران اتحاد کو 62 اراکین کی حمایت حاصل ہے جب کہ آئین سازی کے لیے حکمران اتحاد کو 64ووٹ درکار ہیں۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سر جوڑ لیے، نیشنل پارٹی کے سینیٹرز کو منانے کی حکومتی کوششیں بھی تیز کردی گئیں۔
سینیٹ میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے 20سینیٹرز موجود ہیں، حکومت کو پیپلز پارٹی کے 26 سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ایم کیو ایم کے 3 سینیٹرز بھی حکمران اتحاد میں شامل ہیں، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ایک ایک سینٹرز بھی حکمران اتحاد کا حصہ ہیں۔
حکمران اتحاد کو حکومتی بینچز پر بیٹھے آزاد سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے، سینیٹر عبدالکریم، سینیٹر عبدالقادر، محسن نقوی، انوار الحق کاکڑ، اسد قاسم اور سینیٹر فیصل واڈا حکمران اتحاد میں شامل ہیں۔
اپوزیشن بینچز پر بیٹھی ایک آزاد سینیٹر نسیمہ احسان نے بھی حکمران اتحاد کو ووٹ دینے کی حامی بھرلی، اپوزیشن میں موجود اے این پی کے 3 سینیٹرز بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
حکومتی ذرائع نے کہا کہ پوزیشن سخت ہے مگر نمبر گیم پورے کر لیں گے۔