سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے سٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔
موجوہ نظام کو ہائبرڈ یا ون پیج سے منسوب کرنا غلط ہے: رانا ثنا اللہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔