ایشیا کپ: پاکستان فائنل میں، پرسوں بھارت سے مقابلہ: آئندہ سیاسی بیان بازی سے گریز کریں، آئی سی سی کی بھارتی کپتان کو وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی دعوت پر قومی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 25، شاہین آفریدی 19، کپتان سلمان آغا 19، فخر زمان 13، صاحبزادہ فرحان 4 اور حسین طلعت 3 رنز پر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف 3 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے ۔ تسکین احمد نے 3، رشاد حسین اور مہدی حسن نے 2، 2 اور مستفیض الرحمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔بنگلادیش کی ٹیم 9 وکٹوں پر 124 رنز بنا سکی۔ شمیم حسین 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔شاہین آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش بھی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت پرسوں اتوار کو فائنل میںمد دمقابل ہونگے۔1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور کبھی بھی پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں، جس طرح بائولرز نے بائولنگ کی اور فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔ شاہین آفریدی نے ابتدا سے دباؤ ڈالا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازعہ اور سیاسی بیان بازی کے ذریعے ہیرو بننے کی کوشش پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کر دی۔14 ستمبر کو بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ سٹیج میچ میں جیت کے بعد پہلگام واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کیخلاف آئی سی سی کو خط لکھا گیا تھا جس میں متنازعہ اور سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر سوریا کمار یادیو کی آئی سی سی حکام کے سامنے سماعت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی کپتان کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھی گئی ای میل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باضابطہ شکایت کرتے ہوئے فاسٹ بائولر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیاکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کئے، حارث رؤف نے تماشائیوں کے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کئے اور 6 صفر کا نشان بنایا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آج پیش ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔ایشیا کپ 2025 کے سْپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان‘ بھارت میچ کیدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے بھارتی تلملا اٹھے تھے۔ ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے بغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل حارث رؤف کے بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنائے گئے انداز جیسا تھا۔رونالڈو کو ہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اگرچہ اس ویڈیو پر محسن نقوی کی جانب سے کوئی کیپشن درج نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود جہاز گرنے کی نقل کرتی اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی تلملاگئے۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے شیئر رونالڈ و کی ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں کئی ہزار بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔ایشیا کپ سپر فور مرحلہ میں بھارت اور سری لنکا آج مد مقابل ہونگے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی کپتان سوریا کمار سوریا کمار یادیو شاہین ا فریدی کی جانب سے فائنل میں ایشیا کپ کے بعد
پڑھیں:
بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بنیادی طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جسکا حل طاقت، آپریشن اور جبر نہیں بلکہ بامعنی سیاسی مذاکرات، آئینی حقوق کی فراہمی، عوامی مینڈیٹ کے احترام اور عوام کے اعتماد کی بحالی میں مضمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ببرلو بائی پاس پر پریا کماری سمیت لاپتا و مغوی بچوں کی بازیابی کے لئے جاری پرامن دھرنے پر پولیس کے کریک ڈاؤن، خواتین پر تشدد، ان کی بے حرمتی، بزرگ رہنماء لیاقت جلبانی، سوہنی پارس، صحافی ساحل جوگی اور متعدد مظاہرین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج مظلوم والدین، خصوصاً ماؤں پر طاقت کا استعمال انتہائی افسوسناک، غیر انسانی اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ احتجاج کرنے والے مظلوم خاندانوں پر تشدد کرنے کے بجائے پریا کماری سمیت تمام مغوی بچوں اور بچیوں کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنائے، گرفتار افراد کو فوری رہا کرے اور صحافیوں کے آئینی و قانونی حقوق کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور اس حق کو طاقت کے ذریعے سلب نہیں کیا جا سکتا۔
علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے پولیس محافظ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمی جج طارق علی لاشاری کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان میں پیش آنے والے پے درپے دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، اس ہفتے ژوب سے سفر کرنے والے خاندان پر حملہ، کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کا المناک سانحہ اور مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت شامل ہیں، صوبے میں امن و امان کی انتہائی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بنیادی طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جس کا حل طاقت، آپریشن اور جبر نہیں بلکہ بامعنی سیاسی مذاکرات، آئینی حقوق کی فراہمی، عوامی مینڈیٹ کے احترام اور عوام کے اعتماد کی بحالی میں مضمر ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے آپریشنز سے نہ امن قائم ہوا، نہ دہشت گردی ختم ہوئی اور نہ ہی مسائل کا مستقل حل نکلا، لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت طاقت کی پالیسی ترک کرکے سیاسی مکالمے، مفاہمت اور سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے عوام کے حقیقی منتخب نمائندوں کو ان کا آئینی و جمہوری حق دیا جائے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور تمام سیاسی و سماجی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف، سیاسی شمولیت اور عوام کے اعتماد کی بحالی ہی بلوچستان میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، جبکہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔