پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر اپنی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
پی ایس ایکس میں ابتدائی کاروبار ہی سے سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں شاندار اضافہ ریکارڈ ہوا۔ چند ہی گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں 1901 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 61 ہزار 181 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو پی ایس ایکس کی تاریخ میں ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
رواں سال کے دوران 100 انڈیکس میں اب تک 39 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جب کہ گزشتہ ایک سال میں اس کی شرح نمو 96 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اس تیزی کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں، جن میں حکومت کی جانب سے بہتر معاشی پالیسیوں کا نفاذ، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور مجموعی اقتصادی اشاروں میں بہتری شامل ہیں۔
کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ ساز تیزی نے نہ صرف مقامی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے ہیں بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی ایک بار پھر پاکستانی مارکیٹ کا رخ کرنے لگے ہیں۔ عالمی سطح پر غیر یقینی حالات کے باوجود پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کا یہ مثبت رجحان ملکی معیشت کے لیے امید افزا ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر یہ تسلسل برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ مستقبل قریب میں معیشت کے لیے مزید حوصلہ افزا نتائج سامنے لائے گی، جس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ترقی کی راہیں مزید کھل سکیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سول ڈیفنس رضا کاروں کے وظیفے میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
سٹی 42 : سول ڈیفنس رضا کاروں کے وظیفے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس رضا کاروں کے الاؤنس کی نئی شرح جاری کر دی، جس کے تحت کل وقتی سول ڈیفنس رضا کاروں کو اب 50 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ سول ڈیفنس ورکرز کو یومیہ 1 ہزار 923 روپے معاوضہ ملے گا۔ اس کے علاوہ جز وقتی انجام دینے والے رضا کاروں کو 960 روپے یومیہ دیا جائے گا۔
نئے وظیفے یکم ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
کابینہ اجلاس کے فیصلے کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔