پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعہ کے روز تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ 100 انڈیکس ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انڈیکس نے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا، جو ملکی سرمایہ مارکیٹ کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بروکرز کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی معاشی اعشاریوں میں بہتری، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی اور حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد واضح طور پر بحال ہوتا محسوس ہوا۔ اس رجحان کی بڑی وجوہات میں بہتر ہوتے معاشی اشارے، سیاسی سطح پر استحکام کی توقعات اور حکومت کی مالیاتی پالیسیوں پر مثبت رسپانس شامل ہیں۔ تیزی کے اسی ماحول نے سرمایہ کاروں کو مزید سرگرم کیا اور مارکیٹ میں لین دین کے حجم میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔