ڈھاکہ میں 23 ستمبر 2025 کو تیسری ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش جاری ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے 100 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط

یہ 5 روزہ نمائش میں 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس کی بدولت پاکستانی مصنوعات کی وسیع رینج بنگلہ دیشی مارکیٹ میں متعارف ہو رہی ہے۔

ان مصنوعات میں ریڈی میڈ کپڑے، کاسمیٹکس، کھیلوں کا سامان، جیولری، خوراک، چمڑے کی مصنوعات اور خوشبویات نمایاں ہیں۔

مزید پڑھیے: فوج عبوری حکومت کیساتھ، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے، بنگلہ دیشی آرمی چیف کی چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس سے ملاقات

تقریب کے شرکا کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں سابق بین الاقوامی اور ویٹرن کھلاڑی شامل ہیں۔

اسکواڈ کا اعلان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اعجاز احمد فقیہ نے کیا، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق، جو 343 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 7 ہزار 400 سے زائد رنز اور 380 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ، کیا اب پاکستانی ٹیم ایونٹ کا حصہ کبھی نہیں بنے گی؟ ٹیم مالک نے سب واضح کردیا

شاہد آفریدی، جو 524 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 11 ہزار سے زائد رنز اور 540 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اسکواڈ میں شامل ہیں، فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں سہیل خان (51 بین الاقوامی وکٹیں)، ذوالفقار بابر (15 ٹیسٹ میچز میں 54 وکٹیں)، تابش خان اور ہمایوں فرحت شامل ہیں۔ ٹیم کے مینٹر کے طور پر جاوید میانداد، ہیڈ کوچ کے طور پر جلال الدین اور ٹیم مینیجر کے طور پر اعظم خان مقرر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پی وی سی اے کے چیئرمین فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم پاکستان کرکٹ کی ویٹرنز سطح پر طاقت کی نمائندگی کرتی ہے۔

پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ

عبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت (وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ (وکٹ کیپر)، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود، عمران علی۔

انتظامیہ میں جاوید میانداد ٹیم مینٹر، جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم مینیجر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ویٹرنز شاہد آفریدی عبدالرزاق فواد عالم کرکٹ ورلڈ کپ

متعلقہ مضامین

  • اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
  • جعلی اور غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف ٹِک ٹاک شاپ کی سخت کارروائی
  • اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ
  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
  • ترک اعلیٰ حکام اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، افغانستان سے کشیدگی پر بات چیت ہوگی, صدر اردوان
  • پاکستان بنگلہ دیش ہاکی سیریز، قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی
  • پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • تیسرا ون ڈے؛ جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف
  • امریکا، پاکستانی سفیر کی وسط ایشیا امور کے معاون سیکریٹری سے ملاقات
  • لندن میں سعودی فضائی کمپنی کی ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں شرکت