ایشیاکپ: پاکستان کا تباہ کن آغاز، بنگلہ دیش کی 44 پر 4 وکٹیں گر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز

دبئی(آئی پی ایس )ایشیاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑیوں کو صرف 44 رنز پر پویلین بھیج دیا۔دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے صاحبزادہ فرحان صرف 4 رنز ہی بناسکے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے صائم ایوب ایک بار پھر کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، وہ ایشیا کپ میں چوتھی بار صفر پر آٹ ہوئے۔فخر زمان بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 20 گیندوں پر 13 رنز اور حسین طلعت 3رنز بناکر رشاد حسین کا شکار ہوئے جبکہ کپتان سلمان آغا پھر ناکام ہو گئے اور 19 رنز بنا کر مستفیض الرحمن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آٹ ہو گئے۔پاکستان کو چھٹا نقصان 14ویں اوور میں 71 رنز پر ہوا، جب شاہین شاہ آفریدی بڑی ہٹ مارنے کی کوشش میں 19 رنز بنا کر کیچ آٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، رشاد حسین اور مہدی حسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمن ایک وکٹ لے سکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، سری لنکا کے خلاف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔پاکستان نے سپر فور مرحلے میں بھارت سے پہلا میچ ہارنے کے بعد سری لنکا کو شکست دی تھی جب کہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو پہلا میچ میں شکست دی تھی، تاہم انہیں کل بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ڈھیر، بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف ایشیا کپ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی صاحبزادہ فرحان اہم کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقدامات ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش

پڑھیں:

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ بنگلہ دیش پاکستان

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی
  • ایشیاکپ T20، آج پاکستان اور بنگلادیش مدمقابل ہونگے
  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں
  • ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست،پاکستان کی فائنل میں پہنچنے کی امید
  • ڈھاکا: تھرڈ میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن کا آغاز، دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم
  • میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے کولمبیا کے 2 موسیقاروں کی لاشیں مل گئیں
  • نشرہ سندھو کا تاریخی کارنامہ، کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، وکٹیں لینے پر 6 کا اشارہ بھی کیا
  • آئی ٹی سی این ایشیا کی تین روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا
  • جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں 6 وکٹیں، نشرہ سندھو نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا