2030ء سے قبل ملک کو تمام ویکسین بنانے میں خود کفیل ہونا چاہیے: مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 2030ء تک عالمی اداروں سے امداد میں ملنے والی ویکسین کی فراہمی بتدریج بند ہو جائے گی، 2030ء سے پہلے ملک کو ویکسین میں ناصرف خود کفیل بلکہ ویکسین برآمد کرنی چاہیے۔
مصطفیٰ کمال نے ڈاؤ یونیورسٹی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے دفتر کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر اُنہوں نے اینٹی ریبیز کی ویکسین کی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا۔
اِن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ پولیو سمیت تمام ویکسین ملک میں تیار کی جائیں۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ حکومت ویکسین کی تیاری کے لیے ملک کے سرکاری اور نجی اداروں کو بھرپور سپورٹ کرے گی، ڈاؤ میں تیار ویکسین کی تیاری کی سہولت جدید ترین ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ویکسین کی
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ
عرفان ملک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کی کارکردگی مزید فعال بنانے کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے ادارے کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کا آغاز کر دیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دیتے ہوئے3 ریجنز قائم کر دیے گئے ہیں، جن میں نارتھ، سنٹرل اور ساؤتھ ریجن شامل ہیں۔ ہر ریجن کی قیادت ایک ایڈیشنل ڈی جی کریں گے، اس سے قبل ایف آئی اے میں صرف نارتھ اور ساؤتھ ریجن تھے۔
پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سنٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہوں گے جبکہ ساؤتھ ریجن میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی قائم کیے گئے ہیں، گلگت بلتستان زون کا دفتر گلگت میں اور سکھر زون کا دفتر سکھر میں بنایا جائے گا، اس کے ساتھ لاہور میں ایڈیشنل ڈی جی کا آفس بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سونا سستا ہوگیا،قیمت میں حیران کُن کمی
حکام کے مطابق ان آپریشنل اصلاحات سے ادارے کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا، خطے کی ضروریات کے مطابق فیصلے اور وسائل کی تقسیم ممکن ہو سکے گی، فیصلہ سازی میں تیزی آئے گی اور جوابدہی میں بہتری کے ساتھ عوام کو خدمات کی فراہمی مزید مؤثر ہو گی۔
لاہور میں ایڈیشنل ڈی جی کا آفس بھی بنایا جائے گا۔