کریم آباد شہر کا معاشی حب ‘ ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ‘ سندھ حکومت نے انڈر پاس کے نام پر تباہ کر دیا‘ منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد انڈر پا س کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور کریم آباد سے وابستہ ہزاروں دکانداروں کا کاروبار شدید متاثر ہونے کے حوالے سے بڑی تعداد میں دکانداروںکے ساتھ کریم آباد انڈر پاس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریم آباد شہر کا ایک بڑا معاشی حب اور ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ہے جسے سندھ حکومت کی نا اہلی و ناقص منصوبہ بندی نے کریم آباد انڈر پاس کے نام پر تباہ اور بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے ، یہاں بازارفیصل ، مینابازار ،عدیل مارکیٹ ، بنی سعد مارکیٹ ، ،میمن مرکز ،اسپتالوں ،کئی کاروباری مراکز اور اس سے وابستہ تقریباََ 9ہزار دکانیں ہیں، جس سے تقریباََ 27ہزار لوگوں کے گھروں کا چولہا جلتا ہے ،3 سال پورے ہونے والے ہیں لیکن کریم آباد انڈر پاس مکمل نہیں ہو رہا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ کریم آباد انڈر پاس فی الفور مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں ، متاثرہ دکانداروں و تاجروں کو ریلیف مل سکے ، اسلام آباد میں 3انڈر پاس 72دن میں مکمل ہو گئے لیکن کراچی میں کسی منصوبے کے مکمل ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاتی ، کریم آباد انڈر پاس کا بجٹ 3گنا بڑھ چکا ہے ، ریڈ لائن پروجیکٹ مکمل ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آرہا ، گرین لائن پروجیکٹ ادھورا پڑا ہوا ہے ، پیپلز پارٹی ، نا اہلی ، بد انتظامی اور کرپشن کا بدترین امتزاج ہے ،سندھ حکومت کراچی کے 3360ارب روپے کھاگئی ، کراچی ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے لیکن عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں ، جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ لڑ رہی ہے ، ہم نے سندھ حکومت کی جانب سے ای چالان کے نام پر اہل کراچی کی جیبوں پر ڈاکے کے خلاف بھی سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے ، ہم کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی تعمیر کے نام پرعقب میں موسیٰ کالونی کو جانے والی 12 انچ کی پانی کی لائن کو توڑ دیا گیا ،جس کی وجہ سے پچھلے چند مہینوںسے موسیٰ کالونی کے لوگ پا نی سے محروم ہیں ، یہاں سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا ہے ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ جو صورتحال کریم آباد کی ہے وہی صورتحال پورے شہر کی ہے ، قابض میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھاکہ 60دن کے اندر ہم شہر کی 106سڑکیں بنادیں گے ، لیکن پورے شہر میں سڑکیں ٹوٹی ہیں ، گٹر بہہ رہے ہیں ، جہانگیر روڈ ،7ہزار فٹ روڈ تباہ حال ہے ، ریڈ لائن پروجیکٹ شہریو ں کے لیے وبال جان بن گیا ہے ، نہ متبادل راستے دیے گئے ہیں ،نہ رہنمائی کے لیے بورڈ لگائے گئے ہیں، ایک جانب صوبائی حکومت اہل کراچی کو ان کے بنیادی سہولیات نہیں دے رہی اور دوسری جانب ای چالان کے نام پر بھاری بھاری جرمانے لگاکر شہریوں سے بھتا وصول کررہی ہے ، ای چالان دبئی کے حساب سے لگائے جارہے ہیں لیکن سہولیات کچے کے علاقوں سے بھی بدتر ہیں ، حد رفتار کے بورڈ موجود نہیں ہیں ،لائننگ نہیں کی جاتی ، سگنلز درست طریقے سے کام نہیں کررہے لیکن بھاری بھاری ای چالان وصول کررہے ہیں، یہ کسی طور بھی قبول نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈر پاس کا منصوبہ شروع کرکے کریم آباد کے رہایشیوں کے ساتھ صوبائی حکومت انتہائی بھیانک سلوک کررہی ہے ، اس انڈر پاس کے نام پر ان لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی کوئی منصوبہ شروع کیا جاتا ہے وہاں پہلے لوگوں کو متبادل دیا جاتاہے لیکن یہ کراچی ایسا انوکھا شہرہے ،جہاں صوبائی حکومت کوئی متبادل انتظام نہیں کرتی ،جس کے نتیجے میں یہاں کاروبار کرنے والے ،دکانیں چلانے والے لوگ شدید کرب اور اذیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ سیوریج کی لائنیں تباہ کردی گئی ہیں، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں، کچرا اٹھانا تو درکنار بلکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہاں کچرا جلایا جاتا ہے۔ پریس کانفرنس میں متاثرہ دکانداروں کی بڑی تعداد سمیت ، امیر ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج ، ٹائون چیئر مین گلبرک نصرت اللہ ، ٹائون چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، یوسی چیئر مینز زبیر ولی ، ارشاد احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سندھ حکومت کی نااہلی ‘ کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کیخلاف کریم آباد انڈر پاس پر پریس کانفرنس کررہے ہیں، کامران سراج ، نصرت اللہ ‘ فراز حسیب اور دکانداروں کی بڑی تعداد موجود ہے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کریم ا باد انڈر پاس سندھ حکومت کے نام پر
پڑھیں:
پاکستان اور چین تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ کوششوں پر متفق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تجارت کو باہمی تعاون سے فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ قونصل جنرل نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں ایک وفد سے قونصلیٹ میں ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے( ایف ٹی اے)، کراچی میں چائنا سولو نمائش اور انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین شارق فیروز، کنوینر ڈپلومیٹک افیئرز ناصرالدین فتح ککڈا، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی یحییٰ ارشد، سابق چیئرمین عبدالراشد کھتری، کامران ریاض، سابق وائس چیئرمین ندیم آفتاب، ایڈوائزر ڈپلومیٹک افیئرز شاہد بشیر اور سلیم مکاتی شامل تھے۔ چینی قونصل جنرل نے پی سی ڈی ایم اے کے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تجارتی روابط کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے وفد کے سربراہ سلیم ولی محمد کی تجویز پر پی سی ڈی ایم اے ممبران کو ترجیحی بنیاد پر ویزے کے اجراء اور ایف ٹی اے میں مزید آئٹمز شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔قونصل جنرل نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے چین کے قونصل سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو زیادہ مؤثر انداز میں فروغ دینے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں جسے قونصل جنرل نے سراہا۔ سلیم ولی محمد نے کراچی میں چین کی سولو ایگزیبیشن کے انعقاد کی تجویز پیش کی جس کے لیے پی سی ڈی ایم اے اور چینی قونصلیٹ باہمی طور پر تعاون کریں گے تاکہ اس منصوبے پر جلد عملی پیش رفت ہو سکے۔اسی طرح کراچی میں ایک بڑی چائنا انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا جس کا مقصد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں پی سی ڈی ایم اے اور چینی قونصلیٹ مل کر لائحہ عمل تیار کریں گے۔