اسماعیل راہو نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
سندھ کابینہ کے نئے رکن اسماعیل راہو نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، جہاں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے محمد اسماعیل راہو سے حلف لیا۔
ترجمان کے مطابق تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے انجام دیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، مشیر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، آئی جی سندھ اور دیگر شریک بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اسماعیل راہو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔
ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری نے گیانچند آسرانی کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر بنانے کا اعلان کیا۔
دریں اثنا صوبائی وزرا کے قلمدانوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سید ناصر حسین شاہ محکمہ بلدیات کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں۔
جبکہ مخدوم محبوب زمان کو محکمہ خوراک، سعید غنی کو محکمہ محنت، جام خان شورو کو محکمہ آب پاشی، منصوبہ بندی اور ترقیات جبکہ نئے وزیر اسماعیل راہو کو بورڈز اور جامعات کا قلمدان دیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسماعیل راہو
پڑھیں:
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود کی ایل ایل بی کی سند منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
---فائل فوٹوجامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی سند منسوخ کردی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کی تعمیل میں سنڈیکیٹ نے 31.08.2024 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں قرارداد نمبر 06 اور غیر منصفانہ ذرائع کمیٹی (UFM) کی سفارش کے تحت طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کو غیر منصفانہ طریقوں کا قصوروار ٹھہرایا اور تین سال کے لیے کسی بھی یونیورسٹی/کالج میں داخلہ لینے سے روک دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی کی ڈگری کے C8 کے تحت کسی بھی قابلیت کے امتحان میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا ہے، وہ 1989ء میں اور کبھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے طالب علم نہیں رہے، اسسٹنٹ رجسٹرار سیٹلمنٹ نے اس کا LLB انرولمنٹ نمبر AII منسوخ کر دیا ہے۔
اسلام آباد بار کونسل کا کہنا ہےکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنا عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سپریم کورٹ اس حوالے سے ازخود نوٹس لے۔
نوٹیفکیشن میں مذید کہا گیا کہ قرارداد نمبر 06 کے تحت 31.08.2024 کو ہونے والے سنڈیکیٹ کے اجلاس کی تعمیل میں، طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کی نشست نمبر 22857 اور انرولمنٹ نمبر AIIL-7124/87 کے ایل ایل بی کے نتائج اور ڈگری اس طرح واپس لے کر منسوخ کر دی گئی ہے اور یہ نوٹیفکیشن وائس چانسلر کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔