کراچی: شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب کار سے 11 کلو چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب گاڑی سے پولیس نے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر غیرقانونی پولیس لائٹ بھی لگا رکھی تھی، روکے جانے پر ملزمان نے خود کو سرکاری اہلکار اور اہم شخصیت کی گاڑی بتایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران ملزمان کی گاڑی سے چرس کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کے خلاف ایئر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، سپر ہائی وے گلشن غازیان سے 20 دن پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے گلشن غازیان سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جو کہ 20 دن سے زائد بتائی جاتی ہے ۔
سپر ہائی وے گلشن غازیان سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی.
سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 48 سالہ رضوان کے نام سے کی گئی جبکہ لاش 20 سے 25 دن پرانی بتائی ہے.
تاہم فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہوسکا، لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی.
تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔