پشاور:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل  میں نامزد 4 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دائر کر دیں۔

نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار  شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی داروں میں قیصر کی اہلیہ اور 2 دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نیب کے ساتھ پلی بارگین کے لیے تیار ہیں۔ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے ذمے واجب الادا رقم نیب کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق  نیب ملزمان کے ذمے واجب رقم اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کرے گا۔ چانچ پڑتال کے بعد چیئرمین نیب منظوری دیں گے تو پھر پلی بارگین کی جائے گی۔

نیب کا کہنا ہے کہ  ملزم قیصر اپرکوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔ کوہستان اسکینڈل میں ترقیاتی اسکیموں کے نام پر 40 ارب روپے نکالے گئے ہیں۔ ترقیاتی اسکیمیں گراؤنڈ پر موجود نہیں  جب کہ پیسے نکالے گئے ہیں۔

ملزم نے اپنے نام، اپنی اہلیہ اور دیگر رشتے داروں کے نام منقولہ اور غیر منقولہ اربوں کے اثاثے بنائے ہیں۔ ملزم اپنے بے نامی داروں کے ساتھ پلی بارگین کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پلی بارگین

پڑھیں:

اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

ویب ڈیسک :اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے۔ 

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لے لیا، سیشن جج اسلام آباد نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز کر دیا۔

 ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔

پاکستانی اداکارہ نے برسوں پرانا راز کھول دیا، مداح حیران

 ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی
  • لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، فیصل واوڈا
  • عالمی مالیاتی ڈھانچہ ترقی پذیر ممالک کیساتھ عدم مساوات کو بڑھا رہا ہے: اسحاق ڈار
  • کراچی میں زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے تیل چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
  • کراچی: مالیاتی فراڈ اور سوشل میڈیا ویب کے ذریعے جوا کھیلنے کا ملزم گرفتار
  • جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے شاہ چارلس کی سابق بھابی، بھتیجیوں کا کیا تعلق تھا؟
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالم مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات
  • جنسی زیادتی اسکینڈل: متاثرہ بچوں کا ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
  • امریکا نے مزید برازیلی حکام پر پابندیوں کی دھمکی دے دی