کیلی فورنیا میں لاکھوں ڈالر مالیت کی بڑی ڈکیتی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بڑے پیمانے پر لاکھوں ڈالر کی ایک اور بڑی ڈکیتی کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سن رامن میں بڑے پیمانے پر ایک اور ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً 20 نقاب پوش افراد نے زیورات کی دکان پر دھاوا بولا اور ملزمان نے جیولری کی دکان میں توڑ پھوڑ کی اور 10لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لے اڑے۔
واضح رہے کہ زیورات کی دکان سے حاصل کی جانے والی سی سی ٹی وی وڈیو میں ڈکیتی کے بعد ملزمان کو گاڑیوں میں با آسانی فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈکیتی میںملوث کئی مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ یہ بات بھی علم میں رہے کہ 2 ہفتے قبل بھی کیلفورنیا کے شہر سن جوز میں اسی نوعیت کی ایک واردات ہوچکی تھی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
لیسکو میں عارضی کنکشنز اور میٹریل خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں
شاہد سپرا: لیسکو میں تحقیقات کے دوران عارضی کنکشنز پر یونٹس چارج کرنے اور میٹریل کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد نیب نے کمپنی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کر کے معاملات کی جانچ شروع کر دی ہے۔
نیب نے لیسکو میں عارضی کنکشنز پر یونٹس چارج کرنے اور میٹریل خریداری میں ممکنہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے منظور عارضی کنکشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ،لیسکو سے مجموعی طور پر چارج یونٹس کا ریکارڈ مانگا گیا ۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
ذرائع کے مطابق نیب نے لیسکو سے 2021 سے 2024 تک کے میٹریل خریداری کے ریکارڈ، 10 لاکھ روپے سے زائد کی خریداری کی دستاویزات، عارضی کنکشنز کی منظوری دینے والی مجاز اتھارٹیز کا ریکارڈ، بڑے صارفین کو یونٹس چارج کرنے کا ریکارڈ اور منظور شدہ لوڈ کی دستاویزات طلب کر لی ہیں۔
نیب کا مقصد لیسکو کے عارضی کنکشنز پر چارج یونٹس اور میٹریل خریداری میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا مکمل جائزہ لینا ہے۔
بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی لگ گئی