کراچی:

شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک کالونی اور مچھر کالونی میں دو علیحدہ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایچ او پاک کالونی انور علی کے مطابق، تھانہ پاک کالونی کی حدود میں واقع حافظ مل گلی گورنمنٹ اسکول کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت سلیمان ولد نصیب زادہ اور شعیب ولد مسکین لالہ کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے ملزم کا نام لقمان ولد شمس بتایا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تین پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو نشانہ بنا کر لوٹنے میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے خلاف مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے، جبکہ تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او ڈاکس نند لال کے مطابق مچھر کالونی شیرازی چوک کے قریب جنگل سائیڈ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

 

گرفتار ملزم کی شناخت دل محمد عرف لنگڑا ولد نور اسلام کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس دونوں واقعات کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل گرفتار ملزم

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا