کیلی فورنیا میں لاکھوں ڈالر مالیت کی بڑی ڈکیتی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بڑے پیمانے پر لاکھوں ڈالر کی ایک اور بڑی ڈکیتی کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سن رامن میں بڑے پیمانے پر ایک اور ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً 20 نقاب پوش افراد نے زیورات کی دکان پر دھاوا بولا اور ملزمان نے جیولری کی دکان میں توڑ پھوڑ کی اور 10لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لے اڑے۔
واضح رہے کہ زیورات کی دکان سے حاصل کی جانے والی سی سی ٹی وی وڈیو میں ڈکیتی کے بعد ملزمان کو گاڑیوں میں با آسانی فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈکیتی میںملوث کئی مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ یہ بات بھی علم میں رہے کہ 2 ہفتے قبل بھی کیلفورنیا کے شہر سن جوز میں اسی نوعیت کی ایک واردات ہوچکی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اینکر امتیاز میر اور بھائی پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینکر امتیاز میر اور ان کے بھائی میر محمد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ 319\25 زخمیوں کے بھائی ریاض علی کی مدعیت میں تھانہ لانڈھی میں دفعہ 324 اور 34 کے تحت قائم کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 6 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے امتیاز میر اور میر محمد کو نشانہ بنایا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ حملہ عمر دراز ولد احمد خان اور اس کے بیٹوں احمد بخش، آفتاب اور حیات کے ایما پر کرایا گیا۔ مدعی نے مؤقف اپنایا کہ عمر دراز اور اس کے بیٹوں نے نامعلوم افراد کے ذریعے ان کے بھائیوں پر فائرنگ کروائی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے۔ مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کیا جائے گا اور حملے کے اصل ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حملے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔