شراب برآمد کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔