پنجاب میں پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیارکرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا گیا، جدید ترین نظام پنجاب بھر میں موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی پیش گوئی کرے گا۔ لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی اور فضائی آلودگی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری ہوگی ۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق ایئر فورکاسٹنگ سسٹم ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور جدید سائنسی ماڈلز کا امتزاج ہے، جدید نظام’’ونڈی‘‘،’’یورو‘‘ جیسے انٹرنیشنل ماڈلز، عالمی فضائی انڈیکس اور مقامی ضروریات کے مطابق کام کرتا ہے، ائیر کوالٹی فورکاسٹنگ سسٹم میں رواں سال لگائے گئے جدید مانیٹرنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا بھی شامل ہوگا۔(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پنجاب میں 41 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز لگائے جا چکے ہیں،آئندہ دنوں میں ان سٹیشنز کی تعداد سو تک بڑھائیں گے، جدید نظام شہریوں کو صحت کی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر بھی بتائے گا ،خود کار نظام فضائی آلودگی کی مقدار ناپے گا اور موسمی حالات کی تبدیلی کا ریکارڈ مرتب کرے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے وژن کی بدولت یہ جدید نظام سائنسی بنیادوں پر مبنی پالیسی سازی میں مددگار کرے گا۔وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب نے سیکرٹری ماحولیات سلوت سعید، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ اور ای پی اے ٹیم کو ایئر فورکاسٹنگ ماڈل کی تیاری پر سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نظام پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے حکومتی پلان کا حصہ ہے، فصل کی باقیات جلانے پر کریک ڈائون بھی اس نظام کا حصہ ہے، جدید آلات کے ذریعے فضائی آلودگی کی سطح، موسمی حالات اور شہری علاقوں کی ہوا کے معیار کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ گاڑیوں اور صنعتی دھوئیں پر قابو پانے کے اقدامات جاری ہیں، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا، شہری اسموگ سیزن کے دوران غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، سموگ کے دوران بزرگ، بچے اور سانس کے مریض خصوصی احتیاط کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم اورنگزیب فضائی آلودگی کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے اپنا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی۔
پاکستان کا پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے جسے اکتوبر 2025 میں خلا میں بھیجےجائے گا۔
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنےاور فضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا۔
اس حوالے سے چیئرمین سپارکو محمد یوسف نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شماردے گا، برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں کیے جا سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا۔
Post Views: 1