data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250927-8-8

 

پشاور(صباح نیوز)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فرما رہی تھیں کہ بی آئی ایس پی صرف 10 ہزار دیتا ہے اور وہ 10 لاکھ دیں گی، ان کو اندازہ نہیں کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے سندھ کے 26 لاکھ افراد کو 100 ارب روپے دیے گئے، خیبر پختونخوا کو صرف 72 ارب جبکہ بلوچستان کو محض 5 ارب روپے دیے  جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوخوا حکومت کے سیلاب ریلیف نے بالآخر پنجاب حکومت کو جگا دیا، ہماری حکومت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سیلاب متاثرین کو تاریخی پیکیج دیا، صوبے نے سیلاب شہدا کیلیے20لاکھ کا پیکیج دیا جبکہ پنجاب صفر کا صفر ہے۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاکھ افراد رہے ہیں

پڑھیں:

1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

ویب ڈیسک : 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر (NSC) نے اعلان کیا ہے کہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 نومبر 2025 کو راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی، جس کا شہریوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔

اس موقع پر ہزاروں امیدوار بڑی انعامی رقم جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں اور جیتنے والے خوش نصیب افراد اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے مقررہ فارم پر حاصل کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک شاپ میں جعلی مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن

انعامی رقم کی تفصیلات میں  پہلا انعام: 30 لاکھ روپے (1 انعام)، دوسرا انعام: 10 لاکھ روپے (3 انعامات) اور تیسرا انعام: 18,500 روپے (1,696 انعامات) ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس فائلرز سے 15 فیصد اور نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یعنی ٹیکس فائلرز کو انعام کی رقم میں نسبتاً کم کٹوتی کا سامنا ہوگا۔

اگست 2025 میں منعقدہ قرعہ اندازی میں 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 790468 نے جیتا۔دوسرے انعامات (10 لاکھ روپے فی کس) بانڈ نمبر 031085، 193673 اور 607650 کے نام رہے۔مزید 1,696 افراد کو 18,500 روپے کے انعامات دیے گئے۔

لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر  پر آگیا

ماہرین کے مطابق پاکستانی عوام اب بھی انعامی بانڈز کو ایک محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں، کیونکہ اس میں رقم محفوظ رہتی ہے اور بڑی انعامی رقم جیتنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔ 
 
 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا 
  • پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
  • 1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
  • 3 لاپتا افراد کیس: سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
  • کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180 ٹن کھجوروں کی تقسیم
  • موجودہ پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کے برعکس ہے‘ اسلم فاروقی
  • کراچی ٹریفک حادثات
  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • فلپائن میں شدید طوفان کے باعث 1 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور
  • موجودہ پاکستان علامہ اقبالؒ کے خواب کے برعکس ہے، اسلم فاروقی