سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ‘ کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-15
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں حالیہ بدترین سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر اور بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پر قوم کا ہر فرد دکھی ہے،جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار اور کارکن پہلے دن سے فیلڈ میں موجود ہیں اور ریلیف کے کاموں میں مکمل تعاون کررہے ہیں، ا س وقت خصوصاًپنجاب،خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جماعت اسلامی بلاکسی رنگ اور نسل بلاتفریق قوم کی خدمت کررہی ہے جبکہ حکمران محض فوٹوسیشن اور بیانات دینے میں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام نگرچوک شریف آباد بہاولپور میں ’’الخدمت خیمہ بستی‘‘ کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متعدد ریلیف کیمپ،خیمہ بستیاں قائم کی ہیں جہاں سیلاب متاثرین کے لیے عارضی رہائش، کھانا، طبی امداد، مال مویشیوں کے لیے چارے کا انتظام ور بچوں کی تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ بہاولپور ضلع میں الخدمت کچن قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ 2 وقت کھانا فراہم ،متاثرہ علاقوں میں دوائیں، طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کیمپ اور موبائل صحت یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔پنجاب کے ضلع بہاولپور میں جماعت اسلامی اور الخدمت نے ’’الخدمت کچن‘‘قائم کیا ہے جہاں مختلف ریلیف کیمپوں میں روزانہ 2 مرتبہ کھانا مہیا کیا جا رہا ہے ساتھ ہی خوراک کے پیکجز تقسیم کیے جا رہے ہیں اور پینے کا صاف بوتل بند پانی بھی متاثرین کو دیا جا رہا ہے۔ متاثرین کو راشن، ادویات، گھریلو ضروری اشیا اور معذوروں و بزرگوں کی خصوصی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی،جماعت و الخدمت کے کارکنان مسلسل ان علاقوں میں کام کر رہے ہیں جنہیں سیلاب سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ہمارا اپنی قوم سے وعدہ ہے کہ جب تک متاثرین اپنے علاقوں میں واپس نہیں جاتے متاثرہ لوگوں کی آخری لمحے تک مدد جاری رکھیں گے۔انہوں نے سندھ کے صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بھائیوں کی امداد کے لیے آگے آئیں اور الخدمت کے سیلاب فنڈ میں بھرپور تعاون کریں۔
کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ضلعی نظم کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی علاقوں میں قائم کی کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔