ماہرینِ فلکیات نے کائنات میں ایک ایسا طاقتور بلیک ہول دھماکہ دریافت کیا ہے جو اب تک دیکھے گئے تمام خلائی مظاہر سے زیادہ روشن اور شدید ہے۔

محققین کے مطابق یہ بلیک ہول ایک دیوہیکل ستارے کو نگل رہا ہے، جو ہمارے سورج سے کم از کم 30 گنا بڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ناسا کی خلائی دوربین کا ایک پرزہ خراب، مشاہدات وقتی طور پر معطل

فلکیاتی جریدے ’نیچر ایسٹرونومی‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ بلیک ہول J2245+3743 کے قریب پیش آیا، جو زمین سے تقریباً 10 ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

دیوہیکل ستارے کی تباہی

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ بلیک ہول کے بہت قریب چلا گیا، جس کے بعد بلیک ہول نے اسے اپنی کششِ ثقل کے زور سے چیر کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

یہی عمل ایک عظیم فلکیاتی دھماکے (flare) کا باعث بنا، جس کی روشنی 10 کھرب سورجوں کے برابر ریکارڈ کی گئی۔

مشاہدہ اور شدت

یہ مظہر سب سے پہلے زوکِی ٹرانزینٹ فسیلٹی (ZTF) اور کیلی فورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (Caltech) کی کیٹالینا ریئل ٹائم سروے کے ذریعے 2018 میں دریافت ہوا۔

چند ماہ کے دوران یہ فلیئر اپنی روشنی میں 40 گنا اضافہ کرتا گیا اور اپنی انتہا پر پہنچ کر اب تک کے تمام بلیک ہول مظاہر سے 30 گنا زیادہ روشن ہو گیا۔

500 ملین گنا بڑا بلیک ہول

تحقیق کے سربراہ ماہرِ فلکیات میتھیو گراہم کے مطابق J2245+3743  ایک فعال کہکشانی مرکز (Active Galactic Nucleus) ہے، جو فی الحال خوراک حاصل کرنے کے عمل میں ہے۔ یہ بلیک ہول ہمارے سورج سے تقریباً 500 ملین گنا زیادہ بڑا ہے۔

وقت کی رفتار میں فرق

ماہرین کے مطابق، بلیک ہول کے قریب وقت کی رفتار مختلف ہوتی ہے، جسے کاسمولوجیکل ٹائم ڈائلیشن کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلیک ہول کی فعالیت کا مشاہدہ پہلی بار عکس بند

میتھیو گراہم کے بقول وہاں کا دو سال ہمارے یہاں کے سات سال کے برابر ہے، یعنی ہم اس مظہر کو گویا آہستہ رفتار میں دیکھ رہے ہیں۔

اب بھی جاری مظہر

اگرچہ یہ دھماکا بتدریج مدھم ہو رہا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک ہول ابھی بھی ستارے کو مکمل طور پر ہضم نہیں کر پایا۔گراہم کے الفاظ میں یہ منظر کسی وہیل کی طرح ہے جس نے مچھلی کو ابھی آدھا نگلا ہو۔

سابق ریکارڈ سے 30 گنا زیادہ طاقتور

اس سے قبل سب سے بڑا ٹائیڈل ڈسٹرکشن ایونٹ (TDE) ‘اسکیری باربی’ کہلاتا تھا، جو J2245+3743 کے مقابلے میں 30 گنا کمزور تھا۔

یہ دریافت بلیک ہولز اور ان کے گرد پائے جانے والے فلکیاتی مظاہر کے مطالعے میں ایک نیا باب ثابت ہو رہی ہے، جو کائنات کی توانائی اور وقت کے اسرار کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلیک ہول ٹائیڈل ڈسٹرکشن ایونٹ فلیکیاتی دھماکا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلیک ہول بلیک ہول کے مطابق

پڑھیں:

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
اس وقت آپ کو دوسروں کے معاملات سے بالکل الگ رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کو چاہیے کہ صرف اپنے مسئلے ٹھیک کریں، آج کل دشمن بھی بے حد چوکنا ہے۔

 برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
 لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں ورنہ آپ کو بے حد نقصان ہوگا۔ ان دنوں آپ چلتے چلتے غلط سمت کی طرف جاتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اب خاص طور پر اپنے گھریلو معاملات پر گہری نظر رکھنی ہے کچھ تو ہے جو آپ کو دکھائی نہیں دے رہا اور آپ کی پوزیشن کو کمزور کررہا ہے فوری توجہ دیں۔

تائیوان پر حملے کی صورت میں چین کو نتائج کا اندازہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں آپ کو اپنے معاملات میں آسانیاں دے گا اوراس کی ابتدا اب شروع ہو چکی ہے اس لئے چوکنا رہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 آج ایک اہم دن ہے آپ کو چوکنا رہنا ہوگا۔ دشمن سے خطرہ بھی ہے اور آپ کی ذرا سی لاپرواہی آپ کے لئے آگے چل کر مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.
 آپ ہر اس مسئلے سے دور رہیں جس میں آپ کو کسی بھی قسم کا خطرہ محسوس ہو اور اپنوں یعنی سگے بہن بھائیوں کو بھی اپنے دل کے راز ہرگز نہ بتائیں۔

امریکا اور قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلا دوطرفہ ایئر ڈیفنس کمانڈ سینٹر قائم کر دیا: سینٹ کام

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 کالے ماش کو اپنے اوپر وار کر کیڑوں، مکوڑوں کو ڈالیں اور پرندوں کو بھی خوراک ڈالیں اس سے ہر طرح کی بندش سے انشاءاللہ آزاد ہونا شروع ہوجائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 آپ مسلسل بندش جیسی صورت حال کا شکار ہیں۔ آپ سورئہ قلم اس کی آخری دو آیات اور سورئہ حشر کی آخری تین ایات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں بہتررہے گا۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 آپ کو اب انشاءاللہ بہتر حالات میں تبدیلی کے مواقع نصیب ہوں گے اور جن لوگوں سے لین دین کا معاملہ ہے اس سے نجات بھی ملے گی معاملات حل ہوں گے۔

سلامتی سے استحکام تک: فوجی قیادت کا متوازن سفر


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
 جو لوگ کافی دنوں سے ہماری بندش ،بدنظری جیسے معاملات سے گزر رہے ہیں، وہ استخارے سے مدد لیں، آپ کچھ تو غلط کررہے ہیں جو آپ کے ساتھ سب کچھ ہو رہا ہے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
 اصلاح کریں اپنی اور نظروں کی حفاظت بھی لازم کریں ان دنوں آپ جسمانی کشش کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔ موبائل کی جان نہیں چھوڑ رہے خدا کے لئے خود پر ظلم نہ کریں۔


 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ان لوگوں کے درمیان نہ آئیں جو آپسی جھگڑوں کو نہیں چھوڑ رہے۔ اس طرح سارا ملبہ آپ پر آ جائے گا اور آپ بری طرح پھنس جائیں گے۔

استنبول میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حقان فیدان سے اہم ملاقات

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سائنسدانوں نے ریکارڈ کیا سب سے طاقتور بلیک ہول فلیئر، سورج سے 10 کھرب گنا زیادہ روشنی
  • سائنسدانوں کی نئی دریافت، مکڑی کی انوکھی نسل منظرعام پر آگئی
  • ملکی معیشت کے لیے خوشخبری ، اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں دھماکا
  • اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکا، عمارت لرز اٹھی
  • اسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا
  • پختونخوا‘ سوات سے ٹیکسلا تک مزید 8 تاریخی مقامات دریافت
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک