ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر پختونخوا ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر کی ایک ڈمپنگ سائٹ پر پتھریلی چٹانوں میں چھپائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اے این ایف نے خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر پختونخوا ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر کی ایک ڈمپنگ سائٹ پر پتھریلی چٹانوں میں چھپائی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق یہ منشیات باڑہ کے بدنام زمانہ ڈی ٹی او گروہ کی تھیں جو آفریدی قبیلے کے معروف منشیات اسمگلروں پر مشتمل ہے۔ اسمگلرز رات کی تاریکی میں یہ منشیات پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقام پر چھاپہ مارا اور 144 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا اے این ایف کی ایک

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن