اسلام آباد میں دہشت گردی ریاست کو پیغام سمجھنا چاہیے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
فائل فوٹو، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی ریاست کو پیغام سمجھنا چاہیے، اب تک دہشت گردی سرحدی علاقوں تک محدود تھی، اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے سے ہمیں پیغام دیا گیا آپ کے تمام علاقے ہماری زد میں ہیں۔
اسلام آباد کچہری دھماکے پر صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اندازہ تھا ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی، افغان حکومت افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا حملہ ریاست کو پیغام سمجھنا چاہیے، ہماری عوام اور افواج دہشت گردی کےخلاف قربانیاں دے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ کارروائیاں نہ سرحدی اور نہ ہی شہری علاقوں میں برداشت کی جائیں گی، پاکستان دہشت گردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سی امید تھی، اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سارے چیلے کابل میں بیٹھے ہیں، کابل حکومت کس طرح ان کی ذمے داری قبول نہیں کرسکتی؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں دہشت ریاست کو کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد میں بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی کے حامل فتنۃ الخوارج کا خودکش دھماکا
اسلام آباد کے علاقے جی-11 ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے خودکش دھماکا کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عدالت کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور تقریباً 13 سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر دھماکے کے بعد سڑک پر ملا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ حملہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم گروہ فتنۃ الخوارج نے افغان طالبان کی مدد سے کیا۔ یہ وہی نیٹ ورک ہے جو وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے بعد اب اسلام آباد میں دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث پایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور
دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دہلی میں ایک جھوٹا فالس فلیگ ڈرامہ رچا رہے ہیں، اسی دوران ان کے پراکسی گروپس پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے انجام دے رہے ہیں۔
سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور حملے میں ملوث نیٹ ورک کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد خودکش حملہ خودکش دھماکا