ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں آج کی سماعت میں جج کی مصروفیات کے باعث کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے، تاہم جج محمد افضل مجوکہ کی مصروفیات کے باعث کارروائی میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
آج کے سیشن میں مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جا سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام گواہان پیش ہو کر بیانات ریکارڈ کروائیں۔
کیس کی آئندہ سماعت 4 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اعظم سواتی پر حساس اداروں کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان پر حساس اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس میں فردِ جرم عائد کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت اعظم سواتی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔