2025-09-27@14:23:43 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«ایپ نے اسٹیٹس»:
واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں، اختیارات متعارف کرا دیے ہیں، نئی اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس لے آؤٹ کو تبدیل کیا گیا ہے اور ویو کاؤنٹ کو بائیں جانب منتقل کر دیا گیا ہے، جو انسٹاگرام اسٹوریز سے مشابہت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس پر طویل وائس نوٹ لگانا اب ممکن میٹا کی ملکیتی اس میسجنگ ایپ نے اسٹیٹس اسکرین کے دائیں طرف دو بٹن بھی شامل کیے ہیں جن کی مدد سے صارفین اپنے اسٹیٹس براہِ راست فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر ٹیکسٹ بیسڈ اسٹیٹس کے لیے بھی دستیاب ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق نئے شیئرنگ بٹن استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے...
واٹس ایپ اپنی اسٹیٹس فیچر کو مزید پرائیویٹ بنانے پر کام کر رہا ہے اور جلد ایسا فیچر متعارف کرا سکتا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب ’قریبی دوستوں‘ کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر انسٹاگرام کے ’کلوز فرینڈز‘ اسٹوریز جیسا ہوگا۔ فیچر ٹریکر WABetaInfo کے مطابق، آئی او ایس بیٹا ورژن 25.23.10.80 میں اس نئے آپشن کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ایک اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹیٹس آڈینس مینو میں اب ’کلوز فرینڈز‘ کا نیا آپشن بھی شامل ہوگا۔ صارفین اپنی پسند کے مخصوص کانٹیکٹس اس فہرست میں شامل کر سکیں گے۔ فی الحال واٹس ایپ پر صارفین کے پاس 3 آپشنز موجود ہیں: اسٹیٹس تمام کانٹیکٹس کے...
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کرنا مزید تیز اور آسان بنانے کے لیے نیا شیئر شیٹ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کے تحت اب صارفین دیگر ایپس سے براہِ راست اپنی تصاویر یا ویڈیوز واٹس ایپ اسٹیٹس کے طور پر شیئر کرسکیں گے، اس کے لیے ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صارفین چاہیں تو اپنے کانٹیکٹس یا گروپس کے ساتھ بھی میڈیا شیئر کرسکتے ہیں، جبکہ مائی اسٹیٹس کے ذریعے اسے بطور اسٹیٹس اپ ڈیٹ پوسٹ بھی کیا جاسکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، مس کال کا جواب ملے گا خودکار وائس نوٹ کی صورت میں اس فیچر سے صارفین کم وقت اور کم مراحل میں براہِ راست ایڈیٹ...
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اہم اور منفرد فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب گروپ چیٹس میں براہ راست اسٹیٹس اپڈیٹ شیئر کیا جاسکے گا۔ اس فیچر کا مقصد گروپ کے اندر فوری پیغام رسانی اور اعلانات کو مؤثر اور منظم بنانا ہے۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.25.22.11 میں شامل کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر یہ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں شامل چند مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ فیچر کے تحت اب صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ کے اندر موجود انفارمیشن اسکرین سے ایک خاص اسٹیٹس اپڈیٹ تیار کر سکتے ہیں، جو صرف اسی گروپ کے تمام ممبران کو دکھائی دے گا۔ یہ اپڈیٹ نہ...
انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس یا اسٹوریز کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بغیر انٹرنیٹ کے چلنے والا بٹ چیٹ واٹس ایپ کا متبادل بننے جا رہا ہے؟ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق،واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے تمام گروپس کو اسٹیٹس میں مینشن کرسکیں گے۔ فی الحال صارفین صرف انفرادی نمبرز یا محفوظ شدہ رابطوں کو ہی اسٹیٹس میں مینشن کرنے کی سہولت رکھتے ہیں، جبکہ گروپس کو مینشن کرنے کا آپشن موجود نہیں۔ کمپنی...
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو معاوضہ ادا کرنے پڑے گا۔ میٹا کی ذیلی ایپ نے جلد ہی متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ، پلیٹ فارم نے اپنے ڈیڑھ ارب صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکزی چیٹ پیج میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ ان تبدیلیوں میں سے بڑی تبدیلی چینلز اور اسٹیٹس فیچر کے اندر لائی جا رہی ہے۔ پہلی بار چینل مالکان کو سبسکرپشن فیس کو شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا جس سے ممبران ماہانہ پیسےادا کر کے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ...
میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس میں مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جن کی بدولت صارفین کولاج، میوزک اور نئے اسٹیکرز پوسٹ کرسکیں گے۔ مارچ 2025 سے صارفین کے پاس اسٹیٹس میں میوزک کلپ ایڈ کرنے کا آپشن موجود ہے اور وہ ایپ کی میوزک لائبریری سے گانے منتخب کرسکتے ہیں۔یہ میوزک کلپ 15 سے 60 سیکنڈ طویل ہوتے ہیں اور اب ان کلپس کو اسٹیکرز میں تبدیل کرکے اسٹیٹس کو موسیقی سے زیادہ لیس کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ صارفین صرف ایک گانے کو ہی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کرسکیں گے۔ ایک نیا فیچر...
واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر کو اپڈیٹ کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔ ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ایک نئے فارورڈنگ ٹوگل ( بٹن ) کے ساتھ اسٹیٹس پوسٹس پر بہتر کنٹرول کرنے کا آپشن فراہم کیا جائیگا، آپشن کے ذریعے صارفین یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ کوئی بھی کانٹیکٹ ان کا اسٹیٹس شیئر کرسکتا ہے یا نہیں۔ نئے فیچر کو سب سے پہلے اینڈرائیڈ بیٹا کے ورژن 2.25.16.16 میں دیکھا گیا ہے، عالمی سطح پر اس فیچر کو آئندہ ہفتوں میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ یہ فیچر اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز میں آن ، آف سوئچ کا اضافہ کردیتا ہے، فیچر کو سوئچ آف کیے جانے کی صورت ٹوگل آپ کے...
واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صارفین ایسا کرنے کے اس وقت اہل ہونگے جب صارف نے "Allow Sharing" کا آپشن فعال کیا ہوا ہوگا۔ "Allow Sharing" کے نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اختیار ڈیفالٹ طور پر غیر فعال ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے۔ جب کوئی صارف کسی اسٹیٹس کو دیکھے گا جس پر "Allow Sharing" فعال ہے تو وہ اسے اپنے اسٹیٹس میں ری پوسٹ کر سکے گا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے...
واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اب 90 سیکنڈ تک ویڈیو اسٹیٹس اپ ڈیٹس اپ لوڈ کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین اپنی مرضی کے اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے یہ اپ ڈیٹ فی الحال منتخب بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب کرایا جا رہا ہے اور پچھلی تبدیلیوں پر بنایا گیا ہے جس نے اسٹیٹس ویڈیو کی حد کو پچھلے سال 30 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کر دیا تھا۔ 90 سیکنڈ کا نیا دورانیہ صارفین کی طویل ویڈیوز کو مینیئولی طور پر متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ یہ مواد کے اشتراک کے عمل کو ہموار کرتا ہے اور بلاتعطل کلپس کی اجازت بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی سطح پر مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل اپ ڈیٹس میں عارضی میوزک کلپس کو شامل کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس میں اب سونگ کلپس کو بھی باآسانی شامل کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق دنیا بھر کے صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر واٹس ایپ اپ ڈیٹس کے طور پر ایپ میں موجود ہے جسے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر دستیاب اسٹوریز فیچر کی طرح 24 گھنٹے بعد ازخود...
کیلیفورنیا :معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلکش فیچر پیش کیا ہے۔ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (Beta) ورژن میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے میوزک شامل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس سیکشن میں ایک نیا میوزک آئیکون شامل کیا ہے، جو ڈرائنگ ایڈیٹر کے اوپر نظر آئے گا۔ اس آئیکون پر کلک کرکے صارفین اپنی پسندیدہ موسیقی کو تلاش کر کے اسٹیٹس کا حصہ بنا سکیں گے۔ تصاویر کے ساتھ اسٹیٹس میں 15 سیکنڈ تک کا گانا شامل کیا جا سکے گا۔ ویڈیوز کے لیے مختلف دورانیے کے گانے منتخب کرنے کا آپشن ہوگا۔ صارفین کو گانے کے مخصوص...