وزیراعظم دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد لندن میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد سنٹرل لندن میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے، وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں وفد کے اہم اراکین بھی لندن پہنچ گئے ۔
وزیراعظم لوٹن ائیر پورٹ سے گاڑیوں کے قافلے میں اپنی رہائش گاہ پہنچے ،ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور عملے نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم چند روز لندن میں قیام کریں گے ، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔
بازوؤں سے محروم تیر انداز لڑکی عالمی چیمپئین بن گئی
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں خطاب اور صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا سے لندن پہنچے۔ اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر او بی ایف افضال بھٹی بھی موجود تھے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے اسٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔