جینیوا میں نواز شریف کی عیادت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف : فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور ن لیگ برطانیہ کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
لندن پہنچنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے جینیوا میں ن لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے نواز شریف کو امریکا کے دورے اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔
شہباز شریف لندن میں تین دن قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ نواز شریف 7 روز سے جینیوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جینیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن ڈی سی:وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔
میڈیاذرائع کے مطابق اینڈریو ایئر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا، امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے وزیراعظم کا ایئربیس پر استقبال کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کا موٹر کیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئر بیس سے روانہ ہو گیا۔
میڈیاذرائع کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا سفارت کاری سے بھرپور امریکا کا دورہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے ذریعے اپنے عروج پر پہنچنے گا۔