WE News:
2026-07-24@00:56:50 GMT

آفریدی بمقابلہ ابھیشیک، ایشیا کپ فائنل کا فیصلہ کن معرکہ؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

آفریدی بمقابلہ ابھیشیک، ایشیا کپ فائنل کا فیصلہ کن معرکہ؟

ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت فائنل سے پہلے سب کی نظریں ایک ہی مقابلے پر جمی ہیں۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اور پاکستان کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیچ ہونے ٹاکرا۔

25 سالہ ابھیشیک اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔ مسلسل نصف سینچریاں، اور خاص طور پر پاور پلے میں جارحانہ آغاز، بھارت کے لیے کھیل کا رخ بدل رہے ہیں۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی، جو ہم عمر ہیں مگر کہیں زیادہ تجربہ رکھتے ہیں، ٹورنامنٹ میں سب ٹیموں کے خلاف کامیاب رہے ہیں۔

ابھی تک کے دونوں پاک بھارت میچوں میں ابھیشیک نے شاہین پر بھرپور حملہ کیا۔ 14 گیندوں پر 31 رنز، 3 چھکے اور 2 چوکے اور شاہین ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔ دبئی میں 14 ستمبر کے میچ کی پہلی ہی گیند پر ابھیشیک نے قدموں سے نکل کر شاٹ کھیلا، پھر اگلی گیند کو اوور ایکسٹرا کور چھکے کے لیے بھیج دیا۔ اسی میچ میں 13 گیندوں پر 31 رنز بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کیسے وسیم اکرم بن سکتے ہیں؟ سوئنگ کے سلطان نے بتا دیا

سپر فورز کے میچ میں کشیدگی اور بھی بڑھ گئی۔ شاہین کے باؤنسر کو ابھیشیک نے ہک کرتے ہوئے چھکا مارا، اور یہ منظر اس بات کا اعلان تھا کہ یہ لڑائی صرف بال اور بلے کی نہیں، اعصاب کی جنگ بھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشیا کپ فائنل شاہین کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ 2021 ٹی20 ورلڈ کپ جیسا جادو دوبارہ جگا سکیں، جب انہوں نے روہت شرما اور کے ایل راہل کو پہلی اوور میں آؤٹ کرکے پاکستان کو تاریخی فتح دلائی تھی۔ وہی اسپیل انہیں دنیا کے خطرناک ترین نئے گیند کے بولر کے طور پر پہچان دلوانے کا سبب بنا۔

پاکستان کے لیے امید یہی ہے کہ شاہین ایک بار پھر بڑا میچ جتوانے والا اسپیل ڈالیں، جیسا انہوں نے سری لنکا کے خلاف کُسل مینڈس اور بنگلہ دیش کے خلاف پرویز حسین ایمان کو جلدی آؤٹ کرکے دکھایا۔

مزید پڑھیں: کیا انجری کے بعد ہارڈک پانڈیا اور ابھیشیک شرما پاکستان کیخلاف کھیل سکیں گے؟ باؤلنگ کوچ نے بتا دیا

دوسری جانب بھارت کے کیمپ میں اعتماد کی فضا ہے۔ بھارت کے بولنگ کوچ مورنے مورکل نے کہا کہ شاہین جارح مزاج بولر ہیں اور ابھیشیک دباؤ برداشت نہیں کرتے، بلکہ حملہ آور ہوتے ہیں۔ یہی چیز میچ کو شائقین کے لیے سنسنی خیز بنا رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ دبئی کے اس فائنل میں اس بار حساب برابر ہوتا ہے یا ابھیشیک کی بالادستی برقرار رہتی ہے۔ ایک بات طے ہے کہ اس ٹاکرے کا نتیجہ ایشیا کپ کے فائنل کا رخ متعین کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابھیشیک شرما ایشیا کپ 2025 شاہین شاہ آفریدی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابھیشیک شرما ایشیا کپ 2025 شاہین شاہ آفریدی شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ کے لیے

پڑھیں:

لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی

لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ہاسنگ سوسائٹیوں میں اسکول، پارک، مسجد، ہسپتال اور دیگر عوامی سہولیات (Amenity Sites) کے لیے مختص زمین عوام کی امانت ہے۔ اگرچہ ایسی زمین کا قانونی ٹائٹل بعض حالات میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے پاس منتقل ہو سکتا ہے، لیکن LDA اسے اپنی ملکیت سمجھ کر کمرشل مقاصد کے لیے فروخت یا نیلام نہیں کر سکتی۔

مقدمہ AGRICS Cooperative Housing Society اور LDA کے درمیان تھا۔ سوسائٹی نے مقف اختیار کیا کہ وہ Cooperative Societies Act, 1925 کے تحت قائم ہوئی ہے، اس لیے LDA کے بعض قوانین اس پر لاگو نہیں ہوتے، جبکہ LDA کا مقف تھا کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین اس کے نام منتقل کیے بغیر اسکول کا بلڈنگ پلان منظور نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ Cooperative Societies Act سوسائٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق ہے، جبکہ LDA Act لاہور میں شہری منصوبہ بندی (Urban Planning) اور ہاسنگ اسکیموں کو منظم کرنے والا خصوصی قانون ہے، اس لیے پلاننگ اور ترقیاتی معاملات میں LDA کے قوانین پر عمل کرنا تمام ہاسنگ سوسائٹیوں کے لیے لازم ہے۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ 1990 کی Mortgage Deed اور سوسائٹی کے اپنے سابقہ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ عوامی سہولیات کی زمین LDA کے نام منتقل ہو چکی تھی، لہذا سوسائٹی کئی دہائیوں بعد اس مقف سے انکار نہیں کر سکتی۔

فیصلے کا سب سے اہم حصہ Doctrine of Public Trust (پبلک ٹرسٹ ڈاکٹرائن) سے متعلق ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ زمین کا قانونی ٹائٹل LDA کے پاس ہے، لیکن وہ اس کا مطلق مالک نہیں بلکہ صرف Trustee (امین) ہے۔ اس لیے اسکول، پارک، مسجد یا دیگر عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کو کسی اور مقصد، خصوصا تجارتی استعمال یا فروخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی زمین صرف اسی مقصد کے لیے استعمال ہوگی جس کے لیے اسے مختص کیا گیا تھا۔

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 30 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسکول کے لیے مختص پلاٹ پر اسکول تعمیر نہیں کیا گیا، جس سے علاقے کے رہائشیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔ اسی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ نے LDA کو تین ماہ کے اندر قانونی طریقہ کار کے مطابق اس پلاٹ کو ایسے ادارے یا فریق کے حوالے کرنے کا حکم دیا جو وہاں اسکول تعمیر کرے، اور مقررہ مدت میں تعمیر نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ فیصلہ ہاسنگ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم نظیر ہے، جو اس اصول کو مضبوط کرتا ہے کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی تجارتی ملکیت نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے، اور اسے صرف عوامی مفاد کے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے لیے وہ مختص کی گئی ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبروزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اگلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ