کیا انجری کے بعد ہارڈک پانڈیا اور ابھیشیک شرما پاکستان کیخلاف کھیل سکیں گے؟ باؤلنگ کوچ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بھارت کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق خدشات کو دور کر دیا ہے۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکے سے پہلے دونوں کھلاڑیوں کی دستیابی پر سوالات اٹھے تھے۔
جمعے کو سری لنکا کے خلاف میچ میں ہارڈک پانڈیا نے پہلا اوور کراتے ہوئے مینڈس کو پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ کیا تاہم اوور کے بعد انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے اور دوبارہ واپس نہ آئے۔ میچ کے بعد مورکل نے وضاحت کی کہ ہارڈک کو صرف معمولی چوٹ آئی تھی اور ان کی حالت کا جائزہ رات اور اگلی صبح لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
اسی دوران ابھیشیک شرما بھی ران میں کھچاؤ محسوس کرنے کے بعد 9ویں اوور میں پریشانی میں نظر آئے اور 10ویں اوور میں میدان چھوڑ گئے۔ باقی اننگز کے دوران انہیں آئس پیک اور ’پِکل جوس‘ کے ذریعے کریمپس سے آرام دلایا گیا۔ ان کی غیر موجودگی میں رنکو سنگھ، شیوم دوبے اور جیتیش شرما سبسٹیٹیوٹ فیلڈرز کے طور پر نظر آئے۔
میچ سپر اوور تک جانے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کے پاس فائنل سے قبل بحالی کے لیے کم وقت ہے۔ مورکل نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے سب سے ضروری چیز آرام ہے۔ انجریز سے بحالی پہلے ہی شروع ہو چکی ہے، کھلاڑی آئس باتھ میں جا چکے ہیں۔ بہترین بحالی نیند اور آرام سے ممکن ہے۔ ہفتے کو کسی قسم کی ٹریننگ نہیں ہوگی بلکہ صرف پول سیشنز اور مساج ہوں گے تاکہ کھلاڑی ذہنی طور پر بڑے معرکے کے لیے تیار ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: انڈیا کیخلاف پاکستان کو کیسے کھیلنا چاہیے؟ ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو ہدایات دے دیں
بھارتی کوچ نے نوجوان باؤلرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کی کارکردگی پر بھی بات کی۔ سری لنکا کے خلاف دونوں نے مجموعی طور پر 8 اوورز میں 100 رنز دیے، تاہم سپر اوور میں ارشدیپ نے شاندار باؤلنگ کی اور جیت دلائی۔ مورکل نے کہا کہ ٹیم میں بہانے بازی کی گنجائش نہیں ہے۔ ‘نوجوان باؤلرز کو گیم ٹائم کی کمی کا سامنا ہے لیکن وہ سب میچ ونر ہیں۔ ان پر ہمیں بھروسہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔’
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انجری پاک بھارت میچ کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت میچ کرکٹ مورکل نے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان سے میچ کیوں ہاری، کوچ کا اہم انکشاف
ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو پاکستان کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی اوور سے پاکستان کو جم کر کھیلنے نہ دیا۔
پہلے اوور میں ان فارم بیٹر صاحبزادہ فرحان اور دوسرے اوور میں صائم ایوب کو چلتا کیا۔ پاکستان کا کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکا۔
محمد حارث 31، محمد نواز 25 اور شاہین آفریدی 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حارث کے علاوہ محمد نواز اور شاہین آفریدی، دونوں نے ہی ابتداء میں کیچز ڈراپ ہونے کے بعد رنز اسکور کیے۔
جس کی بدولت پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور 11 رنز سے میچ جیت لیا۔
میچ کے بعد بنگلہ دیش کے کوچ فل سمنز نے اپنی ٹیم کی شکست ان دو ڈراپ کیچز کو ہی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے شاہین اور نواز کے کیچز چھوڑے، وہیں سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔
◾ Shaheen dropped: Went on to hit two sixes in a 13-ball 19
◾ Nawaz dropped: Went on to make 25 off 15
Bangladesh lost by 11 runs ???? pic.twitter.com/wrHI92me1e