Daily Mumtaz:
2025-09-27@08:30:10 GMT

بھارت نے سپر اوور میں سری لنکا کو شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

بھارت نے سپر اوور میں سری لنکا کو شکست دے دی

بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں دونوں ٹیموں نے 202-202 رنز بنائے، جس کے نتیجے میں میچ برابر رہا۔ تاہم، سپر اوور میں بھارتی بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو 5 رنز سے شکست دے دی۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ ابھیشک شرما نے شاندار اننگز کھیلی، 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شوبھمن گل نے صرف 4 رنز بنائے، جبکہ سوریا کمار یادیو 12 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر میں تلک ورما نے 49 رنز اور سنجو سیمسن نے 39 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔ ہر دیک پانڈیا 2 رنز بنا سکے، جبکہ اکسر پٹیل 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکن بولنگ لائن نے اچھی کارکردگی دکھائی، جہاں مہیش تھکشے، آسیتھا مینڈس، وانندو ہسارنگا، داسن شیلکی اور چریتھ اسالانکا نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا گیا، لیکن لنکن بلے بازوں نے بھی کمال کا مقابلہ کیا اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر  202 رنز بنائے، جس سے میچ ٹائی ہو گیا۔ اوپنر پتھم نسانکا نے شاندار سنچری اسکور کی، 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان کشال مینڈس صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ کمینڈو پریرا نے 58 رنز بنائے۔ چریتھ اسالانکا 5 اور کامینڈو مینڈس 3 رنز بنا سکے۔

بھارتی بولنگ میں ہر دیک پانڈیا، ارش دیپ سنگھ، ہرشیت رنا، کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سپر اوور میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور ایک چھکا لگا کر 8 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 3 رنز بن سکےاس فتح سے بھارت نے سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سری لنکا بھارت نے

پڑھیں:

ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ آج پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔

سری لنکن ٹیم ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت رواں ایشیا کپ میں اب تک دو میچز کھیل چکے ہیں اور دونوں میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکن بیٹر رن آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ کیوں قرار پائے؟
  • کیا سپر اوور میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے؟
  • ایشیا کپ سپر فور: بھارت کا سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف
  • ایشیا کپ: سری لنکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا
  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ ،بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
  • بنگلہ دیش کو شکست دیکر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
  • ایشیا کپ کا فائنل: کن ٹیموں کے پاس اب بھی موقع باقی ہے؟