اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماﺅں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو 11 نومبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
واضح رہے کہ اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں پر مقدمے میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور امنِ عامہ کے خلاف کارروائیوں کے الزامات ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غیرقانونی ادویات کی پبلیسٹی،حکیم شہزادکےوارنٹ گرفتاری جاری
سٹی42: غیر قانونی ادویات کی تشہیر کیس میں اہم پیش رفت، ڈرگ کورٹ کے چیئرمین محمد نوید رانا نے حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے متعلقہ ڈی پی او کو حکم دیا ہے کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے حکیم شہزاد کے ضامنوں کو بھی کل طلب کر لیا ہے۔
کیس میں آج گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جانے تھے، تاہم حکیم شہزاد کی عدم حاضری پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے.
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا