اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی بانی سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو سلمان اکرم راجہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ہی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی عدالت میں موجود تھیں۔

دوران سماعت جیل حکام کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی، جس پر عدالت نے جواب کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں، ہدایات لینے کے بعد ہی جواب دے سکتا ہوں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس اختیار نہیں ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرنی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ جیل حکام نے آج آنا تھا، وہ کہاں ہیں؟ جیل حکام نے کوئی رپورٹ جمع کرائی ہوئی ہے وہ لے لیجئے گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فُل بنچ کے حکم کے باوجود ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ ہم یہ درخواست ملاقات کیلئے نہیں سُن رہے، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت یہ ہدایت کر دے کہ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات کرا دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ فُل بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا آرڈر کیا تو تھا، جس پر ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف زبانی آرڈر تھا، تحریری حکمنامہ نہیں ملا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ آرڈر نہیں ملا؟ ہم نے آرڈر پر دستخط کر دیئے تھے، آپ نے آرڈر کیلئے اپلائی نہیں کیا ہوگا، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے اپلائی کیا تھا کاپی نہیں ملی، اب دوبارہ کر دیتے ہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ جیل حکام سلمان اکرم راجہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یقینی بنائیں۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج ملاقات کا دن ہے، آج ہی ملاقات کرانے کا حکم دیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آج ہو یا آئندہ منگل ملاقات ہو جائے، وکیل نے استدعا کی کہ آج ہی ملاقات کیلئے آرڈر میں لکھ دیا جائے۔

جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ جیل حکام آج ہی بانی پی ٹی آئی سے سلمان اکرم راجہ کی ملاقات یقینی بنائیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور سٹیٹ کونسل فون کال کے ذریعے جیل حکام کو آگاہ کریں، اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپ کے پچھلے آرڈر سے تو ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی، آج پھر کوشش کر لیتے ہیں، کوشش جاری رکھیں گے، کسی دن تو یہ دروازہ کھلے گا، پچھلے سات آٹھ ماہ سے مسلسل عدالتی حکم کی توہین کی جا رہی ہے۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کیس سے متعلق بانی سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ بانی سے ملاقات کر کے عدالت کو کیس سے متعلق آگاہ کروں گا۔

عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو بانی سے ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزی: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، اقوام متحدہ رپورٹ حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ ہی منظور کروانے کا پلان تیار غزہ میں بین الاقوامی فورسزکی تعیناتی کیلئے متفقہ فریم ورک تیارکر رہے ہیں، ترک وزیرخارجہ آرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کی بانی اسلام ا باد ہائیکورٹ ہی ملاقات کرانے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت