2025-11-12@01:56:11 GMT
تلاش کی گنتی: 266
«شہید سید حسن نصر الله»:
27ویں آئینی ترمیم پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت اب کوئی راز نہیں، ایک کھلی حقیقت ہے۔ جو جج سچ بولتا ہے، وہ انتقام کا نشانہ بنتا ہے۔اپنے خط میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی، عوام کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کا ناقابل معافی جرم تھا، بےنظیر بھٹو، نواز شریف، مریم نواز کے خلاف کارروائیاں بھی ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والا سلوک اسی جبر کے تسلسل کا حصہ ہے۔جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد اب 28ویں ترمیم بھی لائی جارہی ہے، جو تعلیم، آبادی، نصاب اور لوکل باڈیز کے امور سے متعلق ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے وقت حکومت کے پاس 67 سے 68 ووٹوں کی حمایت موجود تھی، جبکہ تین سینیٹرز کو ریزرو میں رکھا گیا تھا تاکہ دو تہائی اکثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے باعث...
اپنی ایک تقریر میں محمود قماطی کا کہنا تھا کہ پریشانی اس بات کی ہے کہ کچھ لوگ اس بات کو سمجھنے یا درک رکنے سے قاصر ہیں کہ اسرائیل، عراق کی سرحدوں تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كی سیاسی شوریٰ كے ركن "محمود قماطی" نے کہا کہ کسی بھی سیاسی گروہ کو گریٹر اسرائیل نامی حقیقی و وجودی خطرے کے سامنے، صیہونی دشمن کے ساتھ ہم آہنگی نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی تباہی کا انتباہ کوئی سیاسی نعرہ یا مبالغہ آرائی نہیں بلکہ نتین یاہو نے گریٹر اسرائیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے لبنان کو لپیٹنے کی بات کی۔ لہٰذا یہ ہماری قومی ذمے داری ہے کہ...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں کے بعد 28ویں ترمیم بھی آرہی ہے، جو تعلیم، آبادی، نصاب اور لوکل باڈیز پر آرہی ہے۔ نجی چینل کے ایک پروگرام میں سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا 27ویں ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے لیے ہمارے پاس تین سینیٹرز ریزرو میں تھے، ہمارے پاس سینیٹ میں اس مرتبہ 67 یا 68 کا نمبر تھا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمارے سینیٹر عرفان صدیقی علالت کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے، جو 3 سینیٹرز غائب تھے ان کا کسی کو کیسے پتا چل سکتا ہے۔ہ اپوزیشن آئینی ترمیم کے کسی حصے یا شق پر اعتراض نہیں...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں کے بعد 28ویں ترمیم بھی آرہی ہے، جو تعلیم، آبادی، نصاب اور لوکل باڈیز پر آرہی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ اور پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے شرکت کی اور 27 ویں آئینی ترمیم و دیگر امور پر گفتگو کی۔ وعدے کے مطابق ترمیمی بل پہلے سینیٹ میں لائے، منظوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسحاق ڈارسینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق بل پہلے سینیٹ میں لے کر آئے، تاریخی بل کے سینیٹ سے منظور ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی سینیٹ سے...
—فائل فوٹو مسلم لی گ ن کے سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ترمیم لانے کے لیے نمبر گیم پورے ہیں، حکومت کو ترامیم لانے کے لیے 65 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آج 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔ وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کیلئے پُراعتمادنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے نمبر پورے ہونے کا دعوی کر دیا۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا...
—فائل فوٹو وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے لیے پُراعتماد ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے نمبر پورے ہونے کا دعوی کر دیا۔ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کے پاس ترمیم لانے کے لیے نمبر پورے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے، آج 27ویں ترمیم سے متعلق بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔ 27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غورذرائع کا کہنا ہے کہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں انہیں فوری طور پر ریٹائر نہ کیا جائے گا دوسری جانب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم...
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم ہیں۔ ان...
اپنے ایک تبصرے میں صیہونی اسٹریٹجک ماہر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے لبنان میں نشانہ بنانے والے اہداف کی فہرست تیار کر لی ہے۔ جن میں جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب الله کے ٹھکانے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار "معاریو" کے اسٹریٹجک ماہر "آوی اشکنازی" نے خبر دی کہ صیہونی رژیم، لبنان پر حملے کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان میں نشانہ بنانے والے اہداف کی فہرست تیار کر لی ہے۔ جن میں جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب الله کے ٹھکانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیروت کی بلند عمارتیں، درہ لبنان اور دریائے لیطانیہ بھی صیہونی اہداف میں شامل ہیں۔ آوی اشکنازی کے مطابق، لبنان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات،...
پیپلز پارٹی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں صوبوں کے اختیارات رول بیک نہیں ہونے دیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ، مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی کے شہرام تراکئی نے شرکت کی۔آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں صوبوں کے اختیارات رول بیک نہیں ہونے دیں گے۔ شک و شبہ نہیں ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھرسابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ شک و شبہ نہیں کہ ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے،یہ عدلیہ کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے...
—فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم صبح 27ویں ترمیم لا رہے ہیں، آئین کسی بھی ملک کی مقدس دستاویز ہوتی ہے، لیکن حرف آخر نہیں ہوتی۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں بہتری کے لیے ترامیم کی جاتی ہیں، آئین پاکستان میں 26 ترامیم ہوچکی ہیں۔ پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت اگر متفق ہو تو آئین میں ترمیم ہوتی ہے، 26ویں ترمیم کے بعد جن چیزوں پر بات ہورہی ہے ہوتی رہے گی۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مثبت بات چیت اور بحث جمہوریت کا خاصا ہے اور وہ ہوتا رہنا چاہیے، مختلف چیزیں ہیں جن...
اپنی ایک تقریر میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں حزب الله کے پاس ہزاروں میزائل ہیں جنہیں اسرائیل اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج امریکی ایلچی "ٹام باراک" نے دعویٰ کیا کہ صیہونی رژیم، لبنان کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ٹام باراک نے ان خیالات کا اظہار منامہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ غیر معقول ہے کہ اسرائیل و لبنان آپس میں بات چیت نہ کریں۔ تاہم ٹام باراک نے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود، روزانہ کی بنیاد پر لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے، حزب الله کے خلاف سخت موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حزب...
اسرائیلی وزیر نے کل یمن کے محاذ کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ حوثیوں کو پچھلے دو سالوں میں اندرونی محاذ (اسرائیل کے اندر) کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی وجہ سے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللّہ کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الفَرح نے اسرائیل کے وزیرِ جنگ کی جانب سے کی گئی بیان بازی کے ردِ عمل میں کہا کہ اس رجیم نے اب تک اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کیا ہے۔ محمد الفرح نے اسرائیلی وزیرِ جنگ اسرآئیل کاٹز کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہم کسی مجرم کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں دھمکائے۔ اسرائیلی وزیر نے کل یمن کے محاذ کے بارے میں...
رانا ثناء اللّٰہ اور سہیل آفریدی—فائل فوٹوز وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنا لہجہ اور الفاظ درست کر لیں تو شاید مشکلات حل ہو جائیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے ہائی کورٹ میں درخواست دی تو عدالت نے ان کی ملاقات میں آرڈر ہی نہیں کیے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ سی ایم سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کرائی جائے، پی ٹی آئی دور میں 6 ماہ جیل میں رہا، وکیل اور اہلِ خانہ کے سوا کسی کی شکل نہیں دیکھی۔ بانی...
اپنے ایک دعوے میں واشنگٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایسی معلومات فراہم کی ہیں جن كی رو سے حزب الله اپنی كھوئی ہوئی طاقت كو بحال کر رہی ہے اور لبنان سے باہر کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بیروت میں موجود آگاہ ذرائع نے خبر دی کہ واشنگٹن نے لبنانی حکام کو ایک انتباہی پیغام دیا۔ اس پیغام کے ذریعے امریکی ایلچی "ٹام باراک" نے لبنان کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ "حزب الله" کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے بیروت کو جلد حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا بیروت کا آخری دورہ ہے۔ اس دوران میں لبنان کے سربراہان سے کہوں گا کہ اب اُن کے پاس صرف ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونین اپنی جدوجہد سے یوں تو مسلسل مسائل کو حل کرارہی ہے لیکن اسکے باوجود یکے بعد دیگرے ہمارے انفرادی اور اجتماعی مسائل ایسے ہیں جو ہمہ وقت پائپ لائن میں ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ حل ہورہے ہیں جن میں شہید اور مرحوم ملازمین کی بیوہ کیلئے پی ایم پیکیج کے تحت فی بیوہ لاکھوں اور اجتماعی طور پر کروڑوں کی ادائیگیاں ، ملازمین کے ٹی اے، اوور ٹائم ، ہاف ڈیز، میڈیکل ، کرایہ مکان کے بلز کی کروڑوں کی ادائیگیاں کرائی گئیں ہیں، یونین نجکاری کے خلاف مسلسل برسر پیکار ہے لیکن حکومت کاکردار مزدور دشمنی پر مبنی ہے۔ وہ محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر بضد ہے جس کے خاتمے...
اپنے ایک انٹرویو میں شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں سے لبنانی قیدیوں کی رہائی، حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کو اس معاملے کو آگے بڑھانا چاہئے، زیادہ فیصلہ کن انداز اختیار کرنا چاہئے اور زیادہ گرمجوشی سے سرگرم ہونا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان كی مقاومتی تحریک "حزب الله" كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے كہا كہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ وہ ملک کے اندر مسلح و غیر مسلح مسئلے کے ساتھ کیسے نمٹتی ہے، اسرائیل کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار المنار ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔...
جامعہ کراچی میں سیرت مصطفی ﷺ سوشل ویلفیئر کے تحت رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے شیخ الجامہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی خطاب کررہے ہیں
روزنامہ جسارت گزشتہ 56 سالوں سے صحافت کے میدان میں اپنا نمایاں اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اسے پاکستان میں انٹرنیٹ پر اردو کا پہلا اخبار ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے۔ یہ قومی و بین الاقوامی حالات سے عوام کو باخبر رکھنے اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے میں لازوال کردار ادا کر رہا ہے۔
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اللّٰہ ڈنو خان بھیو کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل مسترد کردی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب احتساب عدالت کے فیصلے میں کوئی قانونی نقص ثابت نہیں کر سکا۔ نیب پراسیکیوٹر صرف فیصلے کے ایک پیراگراف میں نمبر کی غلطی دکھا سکا۔ متن میں شواہد یا قانونی تشریح میں کوئی خامی نہیں پائی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق احتساب عدالت کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ اللّٰہ ڈنو خان بھیو پر 48 ملین روپے کنٹریکٹرز سے وصولی کا الزام تھا، جس پر ناکافی شواہد کی بنیاد پر انہیں بری...
قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ اللّٰہ نے بہترین موقع دیا ہے کہ ہم بہترین ٹیم کے خلاف سیریز جیتیں۔ راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے سے مورال بلند ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ٹیسٹ میچ کی وکٹ آئیڈیل تھی، ہم نے بہترین ابتدا کی ہے، لڑکوں کا مورال بلند ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹاپ آڈر بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ اس طرح کی صورتحال میں سب کنٹری بیوشن کریں تو میچ جیتا جاسکتا ہے۔ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ بہترین گیند باز ہے، ہمیں...
فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور نہیں ہوں گے، اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاست کو فروغ دینے والی جماعت ہے، مسلم لیگ ن کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی حامی نہیں رہی، پنجاب حکومت نے وفاق کو ایک مذہبی جماعت پر پابندی کی درخواست کردی ہے، وفاقی کابینہ پنجاب حکومت کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نماز میں جسم کے اعضا وجوارح اپنی ہیئت اور فعل سے شریک ہوتے ہیں، زبان اپنے اذکار سے شریک ہوتی ہے، اور یہ دونوں مل کر دل کے لیے راستہ ہموار کرتے ہیں، کہ وہ اپنے جذبات وکیفیات کے ساتھ شامل ہوجائے، کیوں کہ نماز مکمل ہوتی ہی اس وقت ہے، جب جسم اور زبان کے ساتھ دل بھی نماز میں شامل ہوجائے۔ خاص بات یہ ہے کہ نماز کے افعال، نماز کے اقوال اور نماز کی کیفیت، یہ تینوں آپس میں مکمل ہم آہنگ ہیں، اور تینوں ہی ضروری ہیں، کسی ایک کی کمی بہت بڑی کمی کا احساس دلاتی ہے۔ اللہ پاک نے نماز کے لیے ایسے افعال اور اقوال کا انتخاب کیا ہے، جو نماز...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جب تک علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہو، اسمبلی اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مذہبی تنظیم سے مذاکرات والی بات درست نہیں، البتہ دونوں اطراف سے رابطے ضرور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تنظیم سے کہا گیا تھا کہ لانگ مارچ احتجاج کو ختم کریں مگر پھر اس میں تشدد شامل ہوگیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور ہونے تک اسپیکر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ...
—فائل فوٹو خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔کے پی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، یہ عمل غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے، علی امین گنڈاپور نے دو دفعہ استعفیٰ دیا ہے۔ آئین کے مطابق جب آپ استعفے دیں تو منظور ہونے کے بعد کابینہ سے ڈی نوٹیفائی ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، اسمبلی کا اجلاس شروع، اپوزیشن کا واک آؤٹعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے...
اپنے ایک بیان میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ غزہ میں صیہونیوں کے مظالم کے نتائج، نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کا نقشہ بدل دیں گے۔ تاہم، انہیں اس کا فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے انصاف کے اصول پر مبنی ایک نیا بین الاقوامی نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" كے پولیٹیكل بیورو "محمد البخیتی" نے صیہونیوں كو مخاطب كرتے ہوئے كہا کہ یمنی فوج اب بھی ہتھیار تھامے ہوئے ہے اور اگر غزہ کے خلاف دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو قابضین پر ہمارے حملے بھی شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یمنی فوج اور عوام کے ہاتھوں میں موجود میزائل سے لے...
فائل فوٹو توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی نے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کر کے اپنے پاس رکھا، انعام اللّٰہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، انعام اللّٰہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پھر وزیرِاعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا، انعام اللّٰہ شاہ کو دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرض کریں انعام اللّٰہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا، فرض کریں مئی 2021ء میں اگر مجھے فائدہ دیا...
جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ بغیر این او سی کے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے۔ حافظ حمد اللّٰہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے بعد اِس سے بھی بدترین صورتحال ہوگی۔ حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کیا گوجرانوالہ میں تین سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کے پرچے نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا حکومت بنانے سے دور رہیں اتنا ہی سیاسی جماعتوں کا فائدہ ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اور غزہ کی مزاحمت کی حمایت میں شہید سید حسن نصر الله کے موقف کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عسكری ونگ "القسام بریگیڈ" نے "حزب الله" لبنان کے شہید سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر الله" کی ایک تصویر جاری کی جس پر لکھا تھا كہ غزہ کبھی نہیں بھولے گا کہ اس کے حامی کون تھے۔ اس تصویر كی وضاحت میں القسام بریگیڈ نے کہا کہ فلسطینی عوام اور غزہ کی مزاحمت کی حمایت میں شہید سید حسن نصر الله کے موقف کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران شہید مقاومت...
اپنے ایک جاری بیان میں انصار الله کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے بہت سے ممالک نے صیہونی جرائم روکنے کیلئے کوئی فعال اور عملی کردار ادا نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن كی مقاومتی تحریک "انصار الله" نے رواں شب ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اب بھی بہادری سے مزاحمت کر رہی ہے۔ وہ اپنے خون سے آزادی اور عزت کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ حماس، جہاد اسلامی اور دیگر فلسطینی گروہ لائق تحسین ہیں۔ انصار الله کے پولیٹیکل ڈیسک نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں "سید عبدالمالک الحوثی" کی قیادت میں یمن کی حمایت، فلسطینی عوام کی حقیقی اور مستقل مدد کی...
اپنے ایک بیان میں فوزی برہوم کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو ماضی کی طرح مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "فوزی برہوم" نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح فوری طور پر صہیونی حملوں کو روکنا اور غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں كی نسل کشی کا راستہ بند كرنا ہے۔ فوزی برہوم نے کہا کہ حماس اب بھی فلسطینی قوم کے قومی و مستقل حقوق كے مطالبے پر قائم ہے اور ان کے مقاصد کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں اسرائیل کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو بے گھر کرنے، بھوکا رکھنے اور قتل عام کے باوجود، صہیونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اپنے ایک انٹرویو میں قدس فورس میں رہبر معظم کے سابق نمائندے کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر الله میں نظر آنے والی خصوصیات شہید قاسم سلیمانی میں نظر آتی تھیں اور بالکل اسی طرح شہید قاسم سلیمانی میں پائی جانے والی خصوصیات کی جھلک سید حسن نصر الله میں دکھائی دیتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس میں رہبر معظم آیت الله "سید علی خامنہ ای" كے سابق نمائندے حجۃ الاسلام "علی شیرازی" نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی جب میدان میں دیکھتے کہ کوئی شخص بہادر ہے اور حق کے دفاع میں کھڑا ہے، تو وہ اس سے محبت کرنے لگتے۔ اُن کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملازمین ادارے کا سرمایہ اور بازو ہوتے ہیں جن کی محنت، جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہی ادارے اپنی بقاء کو قائم رکھتے ہیں اور بالخصوص وہ ادارے جو مفادعامہ کے زمرے میں آتے ہیں جو خالصتاً ملک و ملت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان کی قربانیوں ، صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا جانا بھی ضروری ہے تاکہ نہ صرف ان ملازمین کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے بلکہ کام اور معیار دونوں میں مزید بہتری آسکے ہمارا محکمہ بجلی ایک مشکل، جان لیوا ادارہ ہے جو افواج پاکستان کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا ادارہ ہے جو گرمی، سردی، برسات، آندھی و طوفان ، سیلاب ہر مشکل اور کٹھن وقت میں اس ملک...
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور آزاد کشمیر کی ترقی سے متعلق تمام مطالبات کے لیے تیار ہیں، کل بھی ہمارے عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 ارکان سے مذاکرات ہوئے، یہ 3 ارکان پھر اپنے دیگر کمیٹی ارکان سے مشاورت کے لیے گئے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن باتوں پر رائے میں فرق ہے ان پر بات کرنے کے لیے وہ ارکان مشاورت کے لیے گئے ہیں، وزارتیں کم کرنے سے متعلق ہم نے...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ہے۔ تنقید کرنے والوں کو مریم نواز کے منصوبوں تک پہنچنے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑے گی: رانا ثناء اللّٰہپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست سے مضبوط کیا، تنقید کرنے والوں کو مریم نواز کے منصوبوں تک پہنچنے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑے گی۔ سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے...
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، کچھ باتیں انہوں نے کیں اور کچھ ہم نے کیں۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان اور پی پی کی سینیٹر پلوشہ خان نے شرکت کی۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ پنجاب سے متعلق بات ساری باتیں کی گئیں، جس کا جواب مریم نواز نے دیا، ہم چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا اتحاد چلتا رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، کچھ باتیں انہوں نے کیں اور کچھ ہم نے کیں۔ پیپلز پارٹی کو منالیں گے، سب کو تعصب کی باتوں سے گریز کرنا چاہیے۔
ہیبرون اور رام اللّٰہ میں مقیم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات سے پہلے اب 150 سے زیادہ ممالک نے فلسطینی حق، فلسطینیوں کے وجود کے حق کو تسلیم کر لیا ہے، لیکن بدقسمتی سے کل کی ملاقات میں فلسطینی مسئلے پر بالکل بھی بات نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی کنارے میں مقیم فلسطینیوں کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ فلسطینیوں نے "غزہ امن منصوبے" کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کوئی نیا مینڈیٹ قبول نہیں کریں گے، اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی بین الاقوامی قانون سے پیچھے ہٹیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملازمین ادارے کا سرمایہ اور بازو ہوتے ہیں جنکی محنت، جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہی ادارے اپنی بقاء کو قائم رکھتے ہیں اور بالخصوص وہ ادارے جو مفادعامہ کے زمرے میں آتے ہیں جو خالصتاً ملک و ملت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں انکی قربانیوں ، صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا جانا بھی ضروری ہے تاکہ نہ صرف ان ملازمین کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے بلکہ کام اور معیار دونوں میں مزید بہتری آسکے ہمارا محکمہ بجلی ایک مشکل ، جان لیوا ادارہ ہے جو افواج پاکستان کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا ادارہ ہے جو گرمی ، سردی ، برسات ، آندھی و طوفان ، سیلاب ہر مشکل اور کھٹن وقت میں...
خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نام دونوں وزراء نے اپنے استعفے ارسال کردیے ہیں۔عاقب اللّٰہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی کے بھائی شاہرام ترکئی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔خیبر پختونخوا کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دونوں وزراء کا تعلق صوابی سے ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل نے کہا ہے کہ دونوں صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے خود استعفے دیے ہیں، علی امین گنڈاپور نے اُن سے استعفے طلب نہیں کیے تھے۔
حیدر آباد : مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان را شد نسیم جماعت اسلامی حیدر آباد کے تحت زون آفندی کی مسجد میں رحمت اللعالمین کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، مذہبی اسکالر پروفیسر م
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فائنل میچ سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لڑکوں جم کر کھیلو انشا اللّٰہ جیت آپ کی ہوگی۔ ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہیں، قوم کا دل مت توڑنا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میری اور پوری قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں، لڑکوں یہ آپ کا دن ہے آپ کو پورے عزم، یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ...
اپنے ایک خطاب میں حزب الله كے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصر الله ایک متاثر کن رہنما تھے۔ انہوں نے امام خمینی رہ اور امام سید علی خامنہ ای کی ولایت کو اپنے لئے رول ماڈل بنا کر بہت سی نسلوں کو نجات دلائی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كے سابق سیكرٹری جنرل شہید "سید حسن نصر الله" كی پہلی برسی بیروت میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز مزاحمتی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس تقریب میں حزب الله كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصر الله اور دیگر مزاحمتی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے جدوجہد کے راستے کو جاری رکھنے كے اپنے عزم پر...
اپنے ایک انٹرویو میں عبداللطیف رشید کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجوں کی موجودگی یا انخلاء کا معاملہ صرف بغداد اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے سے طے ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اسرائیل یا امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر دوبارہ حملے دوبارہ نہیں ہوں گے۔ ایران بارها زور دے چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ عبداللطیف رشید نے ان خیالات کا اظہار فرانس24 کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقائی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے تباہ شدہ حالات، بشمول بچوں، شہریوں کا قتل اور خوراک و ادویات...
بیروت ائیرپورٹ پر صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصر الله کی دہائیوں پہلے کی گئی باتوں پر جو ممالک یقین نہیں کرتے تھے آج وہ سب پر عیاں ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا کہ آج سب پر عیاں ہو گیا کہ صیہونی رژیم کسی ملک پر رحم نہیں کرتی۔ قطر کے واقعے نے اس حقیقت کو خوب واضح کر دکھایا۔ اس لئے آج مختلف ممالک باہمی تعاون کے طریقہ کار کو ظاہر کرنے کی کوشش میں ہیں اور یہ ایک صحیح راستہ ہے جس کی ہم تائید کرتے ہیں۔ علی لاریجانی نے ان خیالات...
اپنے ایک ٹویٹ میں لبنانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بغیر سرکاری اجازت کے بیروت کے ساحل پر واقع "الروشہ" چٹان پر سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر روشن کرنا غیر قانونی و عوامی مقامات کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب لبنان کے وزیر اعظم "نواف سلام" نے سماجی رابطے كی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے شہید مقاومت سید حسن نصر الله کے خلاف اپنے کینے کو ظاہر کیا۔ ٹویٹ میں نواف سلام نے لکھا کہ بغیر سرکاری اجازت بیروت کے ساحل پر واقع "الروشہ" چٹان پر سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر روشن کرنا غیر قانونی اور عوامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-2-4حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد کی لاکھوں غریب عوام کے لئے قائم واحد سرکاری اسپتال شاہ عبدالطیف بھٹائی اسپتال میں سہولیات ناپید، ادویات کا فقدان ، ڈاکٹرز صرف مریضوں کا طبی معائنہ کرکے باہر کی ادویات لکھنے پر مجبور ہیں سابق صوبائی وزیر صحت اور سابق میئر حیدرآباد سید احد یوسف کی کاؤشوں سے قائم ہونے والے بھٹائی اسپتال کا ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے دور میں بے غرق کردیا گیا یہاں سہولیات کا فقدان اپنی جگہ اب تو حد کردی گئی ہے عام ادویات بھی میسر نہیں ہیں لطیف آباد کے مختلف یونٹوں سے آنے والے غریب عوام کو لائنوں میں لگنے کے بعد ڈاکٹر صرف طبی معائنہ کرکے ادویات باہر سے لکھ کر دے رہے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری حنا جلال نے ضلع مٹیاری کے گوٹھ قاسم ہالا میں منعقد سیرت النبی ﷺ کے پروگرام خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ربیع الاول دراصل تجدید عہد کا مہینہ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ اللّہ کے احکامات کے مطابق جو زندگی گزار کر گئے وہ ہمارے لیے نمونہ ہے جو تعلیمات اللّہ کے نبی ﷺ لے کر آئے اس پر عمل مجھ پر اور آپ پر لازم ہے انہوںنے کہاکہ ہماری نجات اللّہ کے رسول ﷺ کے اسوہ کو اپنانے میں ہے اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے آج دشمن ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں سے اس عقیدے کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا اب وزیراعظم بننا نا ممکن ہو چکا۔ اب پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے وزیر داخلہ بننے کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔رانا ثناء اللّٰہ کا تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بجے جیو نیوز پر پروگرام جرگہ میں نشر ہوگا۔ دوسری جانب فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے سعودی عرب سے معاہدے پر کہا کہ ایک سیاسی اور دوسری عسکری قوت ہے، جب یہ دونوں قوتیں سامنے آتی ہیں تو...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں، زبان، قوم، قبیلے اور مسلک کی بنیاد پر بات نہیں کرتے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کچھی کینال، بجلی، گیس سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے لوگ آسکتے ہیں، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے...
رانا ثناء کا بیان آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بذریعہ بی آئی ایس پی نہیں کرینگے: یوسف رضا گیلانی
یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے رانا ثناء اللّٰہ مجھ سے ملنے کے لیے آئے تھے، ان کے ساتھ سیاسی معاملات اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر بن گئے اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری ایک اہم... چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ اب رانا ثناء اللّٰہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےنہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ہے...
اپنے ایک بیان میں شیخ علی دعموش کا کہنا تھا کہ امریکہ کیجانب سے لبنان اور خطے پر مسلسل حملے، اس بات کا ثبوت ہیں کہ مزاحمت ایک قومی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ "شیخ علی دعموش" نے کہا کہ لبنان کی حکومت نے اس غلط فہمی پر انحصار کیا کہ امریکہ و اسرائیل کے خیال میں مزاحمت کمزور ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا كہ ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں تاہم لبنان کو کمزور کرنے والی کسی تجویز کو قبول نہیں کریں گے۔ شیخ علی دعموش نے کہا کہ دشمن سمجھتا تھا کہ وہ فیصلوں، دباؤ، حملوں و جنگ کی دھمکیوں سے مزاحمت کو جھکا سکتا ہے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو ضم کرنے اور فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللّٰہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اسرائیلی عزائم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف مغربی کنارے بلکہ غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کا منصوبہ بھی ناقابل قبول ہے۔ شاہ عبداللّٰہ نے واضح کیا کہ اردن فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات پہلے ہی اسرائیلی قبضے...
بے شمار و اَن گنت درود و سلام خاتم النبیین رحمت اللعالمینؐ کی بابرکت اور باکمال ذات اقدس پر کہ جن کے دنیا میں تشریف لانے سے انسان اور انسانیت کو بام عروج ملا۔ آپؐ کی ذات باکمال کو اللہ تعالیٰ نے صرف انسانوں کے لیے نہیں بلکہ تمام مخلوقات کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور ایسے اخلاق سے سنوار کربھیجا کہ آپؐ کی ساری زندگی قرآن مجید کی عملی تفسیر ہے جس میں انسان کی ہر عمر اور ہر رشتے کے لیے عملی نمونہ موجود ہے جس کے تحت زندگی گزارنے والا ہر انسان نہ صرف دنیا میں کامیاب ہو سکتا ہے بلکہ آخرت میں کامیابی کے لیے درکار اعمال کا ذخیرہ بھی آسانی سے کرسکتا ہے۔...
ہم بیت المقدس میں E1 منصوبے کو آگے بڑھائینگے اور مغربی کنارے پر خودمختاری کا اعلان کرینگے، بزالل اسموٹریچ
یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنا اسرائیل کیلئے خودکشی کے مترادف ہے، غاصب اسرائیلی رژیم کے یوکرینی نژاد وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مغربی کنارے میں ہم جتنے بھی اقدامات اٹھاتے ہیں وہ نیتن یاہو اور ہمارے امریکی دوستوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کیساتھ انجام پاتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے یوکرینی نژاد وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ نے اعلان کیا کہ 20 سال کی تاخیر و عالمی دباؤ کے بعد، آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ E1 صہیونی بستی معالیہ ادومیم (Ma'ale Adumim) کو توسیع دینے اور اسے بیت المقدس کے ساتھ منسلک کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا جائے گا۔ انتہاء پسند صیہونی وزیر خزانہ نے کہا کہ...
—فائل فوٹو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم معاشی ترقی چاہتے ہیں۔لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے، ترقی کا سفر اگرچہ لمبا ہوتا ہے لیکن شروع ہو چکا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ ہم ترقی کے سفر کو مکمل کریں گے، یوم آزادی ہمارے لیے ایک مبارک دن ہے، قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ کریم پاکستان کو ترقی یافتہ اسلام کا قلعہ بنائے۔ حکومت اصول پر کمپرومائز نہیں کرے گی، اسحاق ڈارنائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اصول...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات نہیں ہو رہی تو پی ٹی آئی توہینِ عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کرتی؟ آج پولیس نے غلط روکا ہے تو پی ٹی آئی کل عدالت میں درخواست دائر کرے۔یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثناوزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو قائل کیا ہی نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی نہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصو صی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سرزمینِ سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں محبت، امن، برداشت اور روحانی مزاحمت کی ایک لازوال علامت قرار دیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری محض ادب نہیں بلکہ روح کی رہنمائی ہے، جو انسانیت کے ضمیر سے ہمکلام ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا شاہ لطیف کا پیغام زخموں پر مرہم رکھنے کی دعوت ہے۔انہوںنے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شاہ لطیف کے اس وژن سے رہنمائی لی ہے جو ایک جامع...
عرس کے موقع پر پیغام میں چیئرمین پی پی نے پوری قوم بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی تعلیمات کا ازسرِ نو مطالعہ کریں اور انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، شاہ لطیف کے کلام کی سروں میں امن اور ترقی کا خاکہ چھپا ہے، آئیے ان کی آواز سنیں، سیکھیں اور محبت سے قیادت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سرزمینِ سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں محبت، امن، برداشت اور روحانی مزاحمت کی ایک لازوال علامت قرار دیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس...
حضرت شاہ عبداللطیف بھٹاٸی کا 282 واں 3 روزہ عرس آج سے بھٹ شاہ میں شروع ہورہا ہے۔گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی اورصوباٸی وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ عرس کی تقریبات کا آغاز کریں گے، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔عرس کے آخری روز وزیر اعلی سندھ تقریبات میں شرکت کریں گے۔شاہ لطیف 1689 میں سندھ کے علاقے ہالا حویلی میں پیدا ہوئے تھے اور ضلع مٹیاری میں 1752 میں وفات پائی، ان کا شمار سندھی زبان کے ممتاز ترین شعرا میں ہوتا ہے، ان کی شاعری میں صوفیانہ فکر، عشق حقیقی، وحدت الوجود، اور انسان دوستی کے گہرے اثرات ملتے ہیں۔شاہ جو رسالو شاہ لطیف کی شاعری کا مجموعہ...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت سے مطمئن ہیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، وہ وزیراعظم کے کزن کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے تھے۔ نجی ٹی سے گفتگو رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سیاستدان بیٹھیں تو دیگر معاملات پر بھی ہلکی پھلکی بات ہو جاتی ہے، آئندہ دو تین سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اس صورت حال میں نہیں آئیں گے، اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزہ مانگیں تو ان کو دینا چاہیے، میرا خیال ہے کہ بانی پی...
اسد قیصر—فائل فوٹو تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست سے پورے ملک میں پروگرام کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہو۔انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر بانیٔ پی ٹی آئی کی تمام کیسز میں ضمانت ہونا چاہیے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، ہم چاہتے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ ہو۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز پیپلز پارٹی...
عطا تارڑ(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور دفاعی اداروں کے دفاتر پر حملے کیے گئے، یہ قانون اور اس ملک میں نظام انصاف کی جیت ہے۔ عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ فیصل آباد میں دفاعی اداروں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کون لوگ تھے جو دفاعی تنصیبات کی طرف گئے۔ اس سب کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہیں، جو اس وقت جیل میں ہیں۔انھوں نے مزید...
گلشن معمار سوسائٹی میں فائرنگ سے جاں بحق 8 سالہ محمد رضا کے والد کا بیان سامنے آگیا۔مقتول بچے کے والد اللّٰہ بچایا نے بتایا کہ اس کی خاندان میں دشمنی چل رہی ہے، مخالفین نےاس کی بیوی اور ایک بچے کو پہلے ہی سے اغواء کیا ہوا ہے۔اللّٰہ بچایا کا کہنا ہے کہ میرے مخالفین چاہتے ہیں کہ میں ان سےصلح کرلوں۔اس سے قبل پولیس کا اپنی تفتش میں کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، بچے کو 4 ملزمان نے ذاتی رنجش پر اغوا کرنےکی کوشش کی، بچے کے چیخنے چلانے پر ملزمان نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ملزمان میں وسیم، بشیر، محسن، اقبال شامل ہیں جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ امریکہ، حزب الله کے مستقبل کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے لبنان پر شرط عائد کی کہ وہ تل ابیب کی بیروت پر جارحیت کے خاتمے اور جنوبی علاقوں سے صیہونی فورسز کی واپسی کے لئے، مقاومتی تحریک "حزب الله" کو غیرمسلح کرنے کا باقاعدہ عہد کرے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اگر لبنانی حکومت، حزب الله کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی تو امریکہ اپنے نمائندہ خصوصی ٹام باراک کو مشرق وسطیٰ نہیں بھیجے گا اور نہ ہی اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ فضائی حملے بند کرے یا اپنے فوجیوں کو جنوبی لبنان سے نکالے۔ العربیہ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ وقائع نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے چیف جسٹس کو خط ارسال کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔ 9 مئی کے مقدمات انصاف کے بجائے سیاسی انتقام کا شکار ہو چکے ہیں۔ عدالتی کارروائیاں جلد بازی اور دباؤ کے تحت کی جا رہی ہیں۔ ملک میں آئین اور عالمی قوانین مد نظر رکھے جائیں۔ جھوٹے مقدمات، زبردستی اعتراف اور سیاسی انتقام کی فضا عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہے۔ عدلیہ کو ڈھال بنے انصاف نظر آنا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس سے 6 نکاتی اصلاحاتی اقدامات پر فوری...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے9 مئی کے کیس میں سزایافتہ پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیتے ہوئے انکی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس پر سماعت کی، انکے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے۔ ممبر خیبر پختوانخوا نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ دوسال سے زائد سزا پرممبر نااہل ہوگا، ڈی جی لاء کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو سزایافتہ کیخلاف درخواستیں سننے کی ضرورت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپکا مطلب ہے انکے خلاف ریفرنس یا درخواست سننے کی ضرورت نہیں؟ کمیشن کو موصول شدہ فیصلے پر عملدرآمد کرنا...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کر دیا، حلقہ این اے ون چترال سے عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عبداللطیف چترالی کو 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نا اہل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو آرٹیکل 63 (ون) (ایچ) کے تحت نااہل کیا۔ قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ وکیل صفائی فضل الرحمان نے دلائل دیے کہ عبداللطیف کے شریک ملزمان کی حد تک...
الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبداللطیف چترالی کو نا اہل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال سے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نا اہل کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی کو آرٹیکل 63 (ون)ایچ کے تحت نااہل کیا۔قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔وکیل صفائی فضل الرحمن نے دلائل دیے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری، محمد احمد چھٹہ اور احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت کی جانب سے دی گئی سزا ابھی تک برقرار ہے، اس فیصلے کو عدالت کی طرف سے کالعدم نہیں کیا گیا۔عبداللطیف چترالی کا کیس مختلف ہے، عبداللطیف چترالی اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے، انکے شریک ملزم عدالت میں گئے۔ عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم کیا، عدالت نے عبداللطیف چترالی کیس کے شریک ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عبداللطیف چترالی اس...
اپنے ایک خطاب میں لبنانی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا پاک لہو کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، بلکہ یہ آنے والی نسلوں کیلئے مزاحمت کا روشن چراغ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی لیڈر "حسین الحاج حسن" نے کہا کہ لبنان کی عزت، خودمختاری اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا واحد راستہ مزاحمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ یہ راستہ ہمیشہ صہیونی رژیم کی جارحیت کے خلاف دفاع پر ختم ہوا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قدس کی راہ میں صیہونی حملے کے ذریعے شہید ہونے والے محمد عباس الخطیب کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحمت کے اہم کردار کی جانب اشارہ کیا۔ اس...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرٍ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی اے پی سی بلانے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی نے حوصلہ افزا جواب نہیں دیا، اکیلے بیٹھ کر حل تلاش کیا جائے گا تو حل نہیں نکلے گا۔ یہ بھی پڑھیے رانا ثناء نے عمران خان کیلئے کسی ریلیف یا ڈیل کے امکان کو مسترد کر دیا رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت جن جماعتوں نے گنڈاپور کی اے پی سی میں شرکت نہیں کی،...
اپنے ہفتہ وار خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خود کو فوجی کہنے والے صہیونی رژیم کے غنڈے فخر سے ایسی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں جن میں بچوں کا قتل عام دکھایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی" نے غزہ کے تازہ ترین واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہفتہ غزہ کی عوام کے لیے سب سے مشکل اور المناک رہا۔ غزہ کے بچوں کی حالت اور ان کے مسائل کی داستان دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ یہ تصاویر انسانی معاشرے خاص طور پر مسلمانوں کے لیے بدنماء داغ ہیں۔ غزہ کے بچے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیلی دشمن...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں نصر الدین عامر کا کہنا تھا کہ ہمارے اور صیہونی رژیم کے درمیان ایک لامحدود جنگ جاری ہے، جس سے ہم امریکی فریق کو گراونڈ سے باہر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر "نصر الدین عامر" نے کہا کہ ہم بحیرہ احمر پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں، اسرائیل یا اس کے علاوہ کوئی اور بھی ہماری کارروائیاں نہیں روک سکتا۔ نصر الدین عامر نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے رہائشی اس طرح بھوک سے مر رہے ہیں کہ دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم نے...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو احتجاجی دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پُرامن احتجاج کا رویہ رکھا تو لاہور میں جلسے کی اجازت مل جائے گی ورنہ قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کو ترقی سے روکنا ایجنڈا ہے تو سختی سے روکا جانا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء اللّٰہرانا ثناء نے کہا کہ قومی...
خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللّٰہ—فائل فوٹو خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور وزیرِ اعلیٰ لاؤ لشکر کے ساتھ لاہور چلے گئے۔پشاور سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین سے اظہارِ یک جہتی کے نام پر ہزاروں گاڑیاں روانہ کرنا کیسا انصاف ہے؟ خیبر پختون خوا کے عوام کی جان و مال کی کوئی اہمیت نہیں۔ڈاکٹر عباداللّٰہ نے کہا کہ ایک اعلان کے لیے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کرنا سراسر ناانصافی ہے، وزیرِ اعلیٰ کا لاؤ لشکر کے ساتھ سیاسی شو کرنا عوامی احساسات سے مذاق ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے عوام روز...
—فائل فوٹو جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے وزیر خبیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو فارم 47 کا بینفیشری کہنے والے بتائیں آپ کس کے این او سی پر وزیر اعلیٰ بنے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ جل رہا ہے اور علی امین گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں حکومت آپ کے بازو سے نہیں ڈنڈے کی زور سے بنی۔حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ آج بھی آپ کی حکومت دولت اور طاقت کے بل بوتے پر کھڑی ہے، آپ کی اپنی پارٹی میں آپ کی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ مولانا کے پی کی بجائے...
اپنے ایک انٹرویو میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ اگر لبنان نے مؤثر اقدامات نہ کئے تو یہ ملک خطے کے دیگر عناصر کے زیر تسلط آ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹام باراک نے لبنان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کرتے ہوئے اس ملک کو ٹوٹ پھوٹ کے خطرے سے دوچار ہونے کی دھمکی دی۔ ٹام باراک ترکیہ میں امریکی سفیر ہونے کے ساتھ ساتھ، ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے شامی امور بھی ہیں۔ انہوں نے پانچ روز قبل بیروت کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے لبنانی حکام سے ملاقات کے دوران امریکی منصوبے کے جواب میں بیروت کی جانب سے سات صفحوں پر مشتمل جوابی دستاویز وصول کی۔ اس دورے کے بعد امریکی نمائندے نے ایک عرب اخبار کو...
تہران(نیوز ڈیسک)خلیجی خطے میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور اس بار معاملہ صرف بیان بازی تک محدود نہیں رہا۔ 23 جون کو ایران کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے بعد عالمی سیاسی و عسکری حلقے ہل کر رہ گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ العديد ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا، بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مستقبل میں ایسا...
اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی لکھاری کا کہنا تھا کہ انصار اللہ بھی دیگر اسرائیل مخالف گروہوں کی نقل کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں کو مختلف فوجی مشنز میں استعمال کر رہی ہے خواہ وہ پیغام رسانی ہو، ہتھیاروں کی ترسیل ہو یا فوجی کارروائیوں کی انجام دہی۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی اخبار نے اعتراف کیا کہ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" روز بہ روز طاقتور ہوتی جا رہی ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف طولانی جنگ کے لیے ایک نئی "حزب الله" تشکیل دے دی ہے۔ یہ رپورٹ عبرانی اخبار یدیعوت آحارانوت میں شائع کی گئی جسے معروف اسرائیلی لکھاری "لیور بن آری" نے مرتب کیا۔ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا...
اپنے ایک جاری بیان میں شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی اپنے ہتھیار زمین پر نہیں رکھیں گے۔ یہ ہتھیار صہیونی ریاست کے قبضے اور جارحیت کیخلاف ملک کے دفاع کیلئے ضروری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی فی الحال ہماری خارجہ پالیسی میں نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج بیروت میں عرب اور بین الاقوامی تعلقات کونسل کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت تمام گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے پر قائم ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں میں امریکہ نے لبنان کی داخلی اور...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈ لاک سے نہیں، پی ٹی آئی پر کون اعتبار کرے گا کہ ان کا احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیا پی ٹی آئی کے ماضی کے احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں تھے؟ پی ٹی آئی کے ارادے ہمیں معلوم ہیں، پی ٹی آئی ملک کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہتی ہے، آئی ایم ایف دفاتر کے باہر کون مظاہرے کرتا رہا ہے؟ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو ڈیفالٹ کروانے کے لیے کوششیں کرتی...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات میں موجود تھا، کے پی میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ سب کا اس بات پراتفاق ہے کہ سیاسی مذاکرات ہونے چاہئیں، محرم الحرام کے بعد کچھ نہیں ہو گا، پی ٹی آئی میں تحریک چلانے کی سکت نہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس وقت تحریک چلانے کے نہ کوئی حالات ہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی کی کوئی صلاحیت ہے، نواز شریف ہمیشہ کہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی ڈائیلاگ ہونا چاہئیں۔ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف...
فقہی بیان جس میں امریکی صدر کی جانب سے عالم تشیع کے مرجع اعلیٰ کو دھمکی دینے کی مذمت کیساتھ ٹرمپ اور نیتن یاہو کو کافر حربی اور مفسد فی الارض قرار دیتے ہوئے ان کے لیے شرعی طور پر "مہدور الدم" اور "مفسد فی الارض" کا قطعی حکم صادر کیا گیا ہے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ان دھمکیوں کے مقابلے کے لیے تیار رہنے اور مزاحمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلمی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سے حوزہ علمیہ کے فقہاء نے شرعی حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کمینہ اور احمق ہے اور اس کا صیہونی ساتھی نیتن یاہو کافر حربی ہیں۔ یہ دونوں مفسد فی الارض، نسل کش،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو احتجاج ان کا جمہوری حق ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں 3 مرتبہ پی ٹی آئی کو کہا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی...
اپنے ایک خطاب میں شیخ علی قماطی کا کہنا تھا کہ ہم لبنان کی خاطر یہ تلخ حالات سہہ رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اس کی قدر نہیں کرتے اور اشتعال انگیز حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کی پولیٹیکل کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر "شیخ علی قماطی" نے کہا کہ آج ایمان و عقیدے پر مبنی طاقت سے لبریز خون نے تلوار فتح حاصل کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بعلبک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہر قسم کے بحران میں شہید "سید حسن نصر الله" کے کردار و استقامت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی اور ن ليگ بھی اپنے طور پر سادہ اکثریت کے قریب پہنچ جائے گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اپنے ہی فیصلوں کا نقصان ہوا ہے، جس جماعت نے خود الیکشن نہیں لڑا اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 کے علاوہ دیگر ججز نے بھی نظرثانی کے موقف کو درست تسلیم کیا ہے ، سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قانون...
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چیف آف آرمی اسٹاف کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کی اساس پاکستان کی انتظامیہ اور سول بیوروکریسی ہے، اس کی بھاری اور اہم ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں ریاست کی تمام اکائیوں...
سیاسی قیادت اگر مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھتی تو اس کا ذمہ دار عمران خان کی ہٹ دھرمی ہے: رانا ثناء اللّٰہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے واضح کیا ہے کہ سیاسی قیادت اگر مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھتی تو اس کا ذمہ دار بانی تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ تمام قومی معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں کھلے دل سے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی تھی، حتیٰ کہ یہ بھی کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتے تو اسپیکر چیمبر میں آ جائیں، ہم خود وہاں پہنچ جائیں گے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا...