حیدرآباد ،شاہ عبداللطیف بھٹائی اسپتال میں سہولیات نا پید
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-2-4
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد کی لاکھوں غریب عوام کے لئے قائم واحد سرکاری اسپتال شاہ عبدالطیف بھٹائی اسپتال میں سہولیات ناپید، ادویات کا فقدان ، ڈاکٹرز صرف مریضوں کا طبی معائنہ کرکے باہر کی ادویات لکھنے پر مجبور ہیں سابق صوبائی وزیر صحت اور سابق میئر حیدرآباد سید احد یوسف کی کاؤشوں سے قائم ہونے والے بھٹائی اسپتال کا ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے دور میں بے غرق کردیا گیا یہاں سہولیات کا فقدان اپنی جگہ اب تو حد کردی گئی ہے عام ادویات بھی میسر نہیں ہیں لطیف آباد کے مختلف یونٹوں سے آنے والے غریب عوام کو لائنوں میں لگنے کے بعد ڈاکٹر صرف طبی معائنہ کرکے ادویات باہر سے لکھ کر دے رہے ہیں گذشتہ روزایک غریب سفید پوش شخص نے اپنی پرچیاں دیکھاتے ہوئے کہاکہ بچوں کو ایک ہزار سے زائد کی ادویات باہر سے لکھ دی گئیں ہے جبکہ میری آمدنی ایک ہزار روپے روز بھی نہیں ہے ان ادویات میں بروفین جیسا عام ملنے والا سیرپ میں شامل تھا جبکہ اسپتال میں لائٹ نہ ہونے پر آنکھوں کا معائنہ نہیں کیاجاتاحادثاتی طور پر آنے والے مریضوں کو فوری طور پر سول اسپتال کا راستہ بتادیاجاتا ہے موجود حالات میں شہر میں ڈینگی اور ملیریا پھیلا ہوا ہے لیکن بھٹائی اسپتال میں نہ تو ٹسیٹ کا انتظام ہے نہ ہی کوئی سہولت یہ ہی وجہ ہے کہ غریب عوام نجی اسپتال کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال میں
پڑھیں:
خیرپور میں بھی ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑھ لیے، اسپتال میں جگہ ختم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور میں ڈینگی اور ملیریا کی بیماری نے پنجہ گاڑ لئے ڈینگی کے 10 سے زائد مریض مختلف وارڈز میں منتقل اسپرے نہ ہونے کے باعث سینکڑوں بچے ، بوڑھے ، خواتین اس موذی مرض میں سرکاری اسپتال بھرگئے پرائیوٹ اسپتالوں نے عوام کو دونون ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ملیریا آفیسر کی جانب سے عملی کام صفر شہریوں نے وزیراعلی سندھ سے ضلع بھر میں ملیریا اسپرے کرنے اور ملیریا آفیسر کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا خیرپور ضلع کے مختلف تحصیلوں گمبٹ ، کوٹڈیجی ، صوبوڈیرو، رانی پور ، پیرجوگوٹھ میں ڈینگی ملیریا اسپرے نہ ہونے کے باعث شہریوں میں ڈینگی ملیریا کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور سرکاری اسپتال میں 10 سے زائد ڈینگی کے مریض خیرپور کے مختلف وارڈز میں داخل ہیں جبکہ ضلع بھر کے اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔