تلہار ،زرعی ادویات کمپنی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-5-5
تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار نجی زرعی ادویات کی کمپنی ٹارگٹ کی جانب سے تلہار کے نواحی گاؤں ساجن ہالیپٹو میں زرعی سیمینار منعقد کیا گیا جس تلہار سمیت گردونواح کے علاقوں کے زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کمپنی کے نمائندوں نے دھان کی فصل کی کاشت اور بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے کسانوں کو مشورے دیے گاؤں کے معززین ساجن ہالیپٹو نے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کیے۔ اس موقع پر راشد آرائیں، تابش اور عنایت نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کے بیج، کھاد اور ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے ہماری پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہواہے اس مہنگائی کے دور میں سائنسی تحقیق پر مبنی ہائبرڈ بیچ کا استعمال ہی کسان کی پیداوار میں اضافہ کرسکتا ہے مقامی زمینداروں جن میں عبدالسلام تھیبو، محمد بخش ہالیپٹو، شبیر خواجہ، عرفان سمیت دیگر نے نجی کمپنی کی ادویات اور بیج کا معائنہ کیا اور نجی کمپنی کی ادویات اور بیج استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اقتصادی رابطہ کیمٹی نے استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی، تاہم اس پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹیز کے علاوہ 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے نیویارک سے ورچوئل طور پر کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرو یز ملک، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں و ریگولیٹری اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد سے متعلق سمری پر غور کیا اور تفصیلی بحث کے بعد تجاویز کی منظوری دے دی۔ جبکہ ای سی سی نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 کی متعلقہ شقوں میں ترمیم کا فیصلہ کیا تاکہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دی جا سکے، ابتدائی طور پر صرف پانچ سال سے پرانی نہ ہونے والی گاڑیوں کو 30 جون 2026 تک درآمد کرنے کی اجازت ہوگی، جس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کیمٹی نے پانچ سال سے کم استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹیز کے علاوہ 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی (آر ڈی) عائد کرنے کی بھی منظوری دی، یہ اضافی ڈیوٹی 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔اعلامیے کے مطابق جس کے بعد یہ ڈیوٹی ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم کی جائے گی اور 30-2029 تک مکمل طور پر ختم ہو جائے گی، جیسا کہ ٹیرف پالیسی بورڈ کی سفارشات میں تجویز کیا گیا ہے۔