قزاقستان سے گندم کی پہلی کھیپ امریکا پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آستانہ(انٹرنیشنل ڈیسک) قزاقستان سے امریکا کے لیے گندم کے آٹے کی پہلی آزمائشی کھیپ نیویارک پہنچ گئی۔ کازانفارم کے مطابق قزاقستان کے ٹی زیڈ کی ذیلی کمپنی کے ٹی زیڈ ایکسپریس نے امریکا کے لیے پہلی بار آٹے کی آزمائشی برآمدی کھیپ پہنچائی ہے۔ کے ٹی زیڈ کی پریس سروس کے مطابق مقامی کمپنی سلامت کمپنی ایل ایل پی کے تیار کردہ یوریشئن لیگیسی برانڈ کے 50 ٹن آٹے کو کوستانائے سے نیویارک پہنچایا گیا۔ قزاقستان حکام نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں امریکا کو ہر ماہ آٹے کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹویورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔
کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔