ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدرارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کی فروخت کا جاری معاہدہ 2024 کے قانون کے تقاضے پورے کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک تنازع: امریکا اور چین میں کشیدگی کے دوران ممکنہ ڈیل کی بازگشت
غیر ملکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے آغاز میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ جلد اعلان کریں گے۔
اس قانون کے تحت اگر بائٹ ڈانس نے ملکیت ختم نہ کی تو امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے گی۔
ٹک ٹاک جو کہ امریکا میں 17 کروڑ صارفین رکھتا ہے کو ٹرمپ نے اپنی گزشتہ سال کی کامیاب صدارتی انتخابی مہم میں اہم قرار دیا ہے۔ ان کے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.
ٹرمپ نے اس قانون کے نفاذ کو دسمبر کے وسط تک مؤخر کیا ہے تاکہ ٹک ٹاک کے امریکی اثاثوں کو عالمی پلیٹ فارم سے علیحدہ کرنے، امریکی سرمایہ کاروں کو شامل کرنے اور نئی ملکیت کو سنہ 2024 کے قانون کے مطابق مکمل منتقلی کے طور پر یقینی بنانے کا وقت مل سکے۔
مزید پڑھیے: ٹک ٹاک پر چین کا مؤقف برقرار، ٹرمپ کال کے بعد بھی لچک نہ دکھائی
یہ قانون بائیڈن انتظامیہ کے دور میں منظور ہوا تھا جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ امریکی صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت کی رسائی میں جا سکتا ہے۔
ایگزیکٹو آرڈر میں آج مزید توسیع متوقع ہے۔ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ ممکنہ معاہدے میں امریکی سرمایہ کاروں کے طور پر لچلن مرڈوک، لیری ایلیسن، اور مائیکل ڈیل شامل ہوں گے تاکہ ٹک ٹاک کو امریکا میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک معاہدے کا اعلان، کونسی امریکی کمپنیاں ٹک ٹاک خرید سکتی ہیں؟
اس سے قبل ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا اور چین کے درمیان ایک ایسے معاہدے پر پیشرفت ہو چکی ہے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے امریکی ملکیت میں منتقل کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹاک پر امریکا کی نظر ٹک ٹاک ٹک ٹاک معاہدہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹاک پر امریکا کی نظر ٹک ٹاک ٹک ٹاک معاہدہ قانون کے ٹک ٹاک
پڑھیں:
روسی تیل خریدنے کے معاملے میں امریکا نے ہنگری کو مستثنیٰ کردیا
امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس کی خریداری پر امریکی پابندیوں کے تناظر میں استثنیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ہنگری کو روسی تیل اور گیس خریدنے کی پابندیوں سے ایک سالہ استثنیٰ دینے کا اعلان کیا۔
ہنگری نے بھی بیان دیا ہے کہ اس استثنیٰ میں شامل ہے کہ روسی تیل اور گیس جو “تورکسٹریم” اور “دروژبہ” پائپ لائنز کے ذریعہ پہنچتی ہے، ان پر پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔
امریکی اعلامیے کے مطابق اس استثنیٰ کے بدلے ہنگری نے امریکی ایل این جی خریدنے اور امریکی نیوکلیئر فیول کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل و گیس پر پابندیاں سخت کرنے کے تناظر میں آیا ہے کیونکہ ہنگری کے لیے روسی توانائی کا متبادل تلاش کرنا مشکل ہے۔
واضح رہے کہ ہنگری کے پاس سمندر تک رسائی نہیں ہے اور وہ زیادہ تر روسی توانائی کی فراہمی پر منحصر ہے۔ ہنگری حکومت نے بھی یہی بات امریکی صدر کے سامنے بیان کی تھی تاکہ استثنیٰ حاصل کیا جائے۔
اس استثنیٰ کا اطلاق ایک مخصوص مدت کے لیے ہے جو کہ ایک سال بتایا جارہا ہے۔