وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ملکی سیاست میں شدید ہلچل کے دوران نیویارک پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ معاملے پر ملکی سطح پر جاری شدید سیاسی ہلچل کے درمیان نیویارک پہنچ گئیں۔
وہ جمعہ کی شام کو امریکا (نیو یارک) پہنچی تھیں، اور متوقع طور پر اتوار (آج) کو کسی دوسری امریکی ریاست کا سفر کریں گی۔
سفارتی اور سرکاری حلقوں کے مطابق اس دورے کا مقصد خفیہ رکھا گیا ہے، تاہم نیویارک میں پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع طبی وجوہات کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہے ہیں۔
دورے کا وقت خاصا اہم ہے، وفاقی کابینہ نے ابھی ترمیم کا مسودہ منظور کیا تھا اور بل ایوان بالا میں پیش کیا گیا ہے، جس سے اس کے اثرات پر شدید بحث چھڑ گئی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل میں ہونے والی ’کوپ 30‘ ایمیزونیا بیلیم 2025! میں شرکت کے لیے گزشتہ ہفتے روانہ ہوئی تھیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی، جن کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہوں گی۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ خطاب کریں گی اور موضوع ہوگا ’ویسٹ ٹو ویلیو: وژن سے عالمی عمل تک‘۔
اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی ٹرانسپورٹ اور سُتھرا اور گرین پنجاب اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کریں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔